گرلز ڈگری کالج سکردو میں ” سوشل میڈیا فوائد و نقصانات ” کے موضوع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد

urdu news,grand function organized on the topic "Social Media Advantages and Disadvantages" at Girls Degree College Skardu

گرلز ڈگری کالج سکردو میں ” سوشل میڈیا فوائد و نقصانات ” کے موضوع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد
گرلز ڈگری کالج سکردو میں ” سوشل میڈیا فوائد و نقصانات ” کے موضوع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ اس تقریب کا اہتمام نوجوان موٹیوشنل سپیکر شہنشاہ عالم نے لوکل گورنمنٹ کے ثناءاللہ صاحب کے تعاون سے کیا تھا ۔ تقریب کی کامیابی میں گرلز ڈگری کالج سکردو کی پرنسپل میم مہرین اور ان کی طالبات کا کردار بھی قابل تعریف رہا ۔ سیشن سے گفتگو کرتے ہوئے احقر نے سوشل میڈیا کے مثبت اور منفی پہلوؤں پر سیر حاصل بحث کی اور سوشل میڈیا کے محتاط استعمال پر زور دیا کیونکہ ہماری نئی نسل سوشل میڈیا میں اپنے قیمتی وقت کا زیادہ حصہ ضائع کر رہی ہے ۔ سوشل میڈیا آج کل بیلک میلنگ اور سائبر دھونس دھمکی کا بھی پلیٹ فارم بن چکا ہے جس کی زد میں آ کر کئی زندگیاں تباہی ہوئی ہیں۔ طالبات کے حوالے سے زیادہ حساس معاملہ ہے اس لئے سوشل میڈیا کا محتاط استعمال ضروری ہے۔ سیشن میں نظامت کے فرائض سر سلیم رضا انجام دے رہے تھے جبکہ مقررین میں میم زاہدہ ٹرینر اسوہ ایجوکیشن سسٹم، پرنسپل گرلز ڈگری کالج میم مہرین اور نوجوان موٹیوشنل سپیکر شہنشاہ عالم نے بھی خطاب کیا اور سوشل میڈیا کے حوالے سے پر مغز گفتگو کیں۔

عوامی عدالت، پروفیسر قیصر عباس

ICC T20 world cup 2024آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2024, کا افتتاحی میچ امریکہ کا کینیڈا مد مقابل یونگے۔
urdu news,grand function organized on the topic “Social Media Advantages and Disadvantages” at Girls Degree College Skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں