گلگت بلتستان میں اشیا خوردونوش کی ٹیسٹنگ کا نظام بہتر کرنے کیلئے جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام عمل میں لایا ہے۔ سیکرٹری فوڈ عثمان احمد

گلگت بلتستان عوام کومعیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اشیا خوردونوش کی ٹیسٹنگ کا نظام بہتر کرنے کیلئے جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام عمل میں لایا ہے۔ سیکرٹری فوڈ عثمان احمد
گلگت : سیکریٹری خوراک عثمان احمد نے کہا ہے کہ عوام کومعیاری و محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اشیا خوردونوش کی ٹیسٹنگ کا نظام بہتر کرنے کیلئے جدید فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے قیام اور انسانی وسائل کی خدمات حاصل کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔غیر معیاری، ملاوٹ شدہ اور حفظان صحت کے منافی اشیائے خوردونوش کی فروخت، سٹوریج اور ترسیل میں ملوث عناصر کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ تمام فلور ملز سے آٹے کے نمونے حاصل کرکے غیر معیاری اور ناقص آٹے کی فراہمی میں ملوث ملز مالکان کے خلاف تادیبی کاروائی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر محکمہ خوارک اکرام محمد اور ڈائریکٹر گلگت ریجن غلام رسول بھی انکے ہمراہ تھے۔

سکریٹری خوراک کو ڈائریکٹر ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری جنید اختر نےتفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لیبارٹری میں تقریبا 160 اقسام کے اشیاء خورد نوش کی جدید طریقے سے ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ اس موقع پر اشیائے خوردونوش کی کیمیائی تجزئیے کیلئے محکمہ خوراک اور ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مابین اشتراک پر جلد پیشرفت یقینی بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈرگ اینڈ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے حکام نے محکمہ خوراک کے عملے کی اشیائے خوردنوش کے نمونے حاصل کرنے کیلئے استعداد کار بڑھانے پر بھی تربیت فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
سیکریٹری خوراک نے اس موقع پر مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں فوڈ انڈسٹری کو ریگولیٹ کرنا ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے فوڈ ایکٹ کی روشنی میں عملی اقدامات اٹھائے جائینگے۔ ملاوٹ شدہ اور مضر صحت اشیائے خوردونوش کے استعمال سے صحت عامہ پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ محکمہ خوراک فلور ملز سے ناقص اور مضر صحت آٹے کی فراہمی پر عوامی شکایات پر مانٹرینگ کا نظام سخت سخت بنا رہا ہے اور اس فوڈ فراڈ میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔
Urdu news,Gilgit-Baltistan has established a modern food testing laboratory to improve the food testing system

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں