اسلام آباد فلک نور گلگت بلتستان کی آبرو ہے ذاتی تشہیر اور مفادات کیلئے بعض ملک کے اندر اور کچھ باہر بیٹھے ہوئے، شمس الحق لون اور ترجمان سی اایم فیض اللہ فراق کا ہنگامی پریس کانفرنس

urdu news,Falk Noor is the reputation of Gilgit-Baltistan.

اسلام آباد فلک نور گلگت بلتستان کی آبرو ہے ذاتی تشہیر اور مفادات کیلئے بعض ملک کے اندر اور کچھ باہر بیٹھے ہوئے، شمس الحق لون اور ترجمان سی اایم فیض اللہ فراق کا ہنگامی پریس کانفرنس
اسلام آباد وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس الحق لون اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلک نور گلگت بلتستان کی آبرو ہے ذاتی تشہیر اور مفادات کیلئے بعض ملک کے اندر اور کچھ باہر بیٹھے ہوئے افراد فلک نور کیس کو مس ہینڈل کر رہے ہیں ، فلک نور کے والد نے 21 جنوری کو دینور تھانے میں بیٹی کی اغوا کا پرچہ کٹوایا ہے جبکہ فلک نور نے ایک ویڈیو پیغام میں اس بات کی تردید کرتے ہوئے مرضی کا نکاح کا اعتراف کیا ہے ، تحقیق جاری ہے کیس کا جلد ڈراپ سین ہوگا ، ملزم نے پشاور ہائی کورٹ کے ایبٹ آباد بینچ سے قبل از وقت ضمانت لی ہے اور 6 اپریل تک کوئی بھی پولیس است گرفتار نہیں کر سکتی ہے ، گلگت بلتستان حکومت فلک نور کیس کے معاملے میں شروع سے نہ صرف سنجیدہ ہے بلکہ جی بی پولیس نے مغویہ کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے انگنت چھاپے مارے ہے ۔ یہ معاملہ اب عدالت میں ہے اور معزز عدالت نے ایس ایس پی گلگت کو 2 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات دئیے ہیں ، حکومت کسی بھی مظلوم فریق کے ساتھ زیادتی ہونے نہیں دے گی اور عدالتی فیصلے پر حکومت عملدرآمد کرے گی ، وزیر داخلہ اور ترجمان نے مزید کہا کہ فلک نور کی آڑ میں حکومت اور ریاست کے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، دشمن کا سہولت کار سجاد راجہ نامی شخص نے گلگت بلتستان کے حوالے سے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے اس کی مذمت کرتے ہیں ۔ فلک نور کا کیس بہت اہم اور سنجیدہ ہے اس کو ہم ملک دشمن سہولت کاروں ،ذاتی مفادات کے حصول اور تشہیر چاہنے والوں کی خوراک بننے نہیں دیں گے ۔ مظلوموں کو جلد انصاف ملے گا اور حکومت گلگت بلتستان وہاں کے ہر باسی کی جان مال عزت و آبرو کے تحفظ کا زمہ دار ہے ، ہم اپنی زمہ داری ایمانداری سے پوری کریں گے ، فلک نور کی عمر ،کم عمری شادی کے قانونی ٹیکنکل امور عدالت دیکھے گی ، پریس کانفرنس میں مزید کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں دہشت گردی کی تھریٹ اپنی جگہ پر مگر حکومت سیکورٹی کو منظم کر چکی ہے ، سیکورٹی امور پر کسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، گلگت بلتستان میں تعمیر ہونے والے میگا منصوبوں سمیت ،غیر ملکی باشندوں اور علاقائی سطح پر سیکورٹی کو مربوط کیا جا رہا ہے ، انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ ملکر گلگت بلتستان پولیس اور دیگر تمام ادارے سیکورٹی کے حوالے سے ایک نکتے پر مجتمع ہیں اور پوری صلاحیت کے ساتھ امن و عامہ کو بحال و جاری رکھیں گے ۔

urdu news, Falk Noor is the reputation of Gilgit-Baltistan.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں