بلتستان یونیورسٹی اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اِشتراک سے بزنس آئیڈیاز کا اِنعقاد

بلتستان یونیورسٹی اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اِشتراک سے بزنس آئیڈیاز کا اِنعقاد
urdu news,Development of business ideas with the participation of Baltistan University and Aga Khan Rural Support Program
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
دونوں اداروں نے دستخط شدہ ایم او یو کو عملی طور پر نافذ کرنے کےلئے مذکورہ اقدام اُٹھایا، 120 میں سے 40 آئیڈیاز منتخب کئے گئے
بلتستان یونیورسٹی اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے اِشتراک سے بزنس آئیڈیاز کا اِنعقاد
سکردو بلتستان یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے باہمی اشتراک سے اسٹارٹ کوہورٹ سیریز کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے انعقاد کا مقصد گلگت بلتستان میں کاروباری رُجحان کو فروغ دینا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بزنس انکیوبیشن سینٹربلتستان یونیورسٹی کے مطابق 120 کے قریب درخواستیں موصول ہوئیں اور جانچ پڑتال کے بعد 40 آئیڈیاز کو منفرد اور لائقِ تحسین قرار دیا گیا۔ بعدازاں اُن 40 میں سے 22 کو بہترین شمار کرتے ہوئے دو روزہ تربیتی نشست کےلئے منتخب کئے گئے۔ ڈاکٹر ظاہراللہ کے مطابق دو روزہ ورکشاپ میں طلباء و طالبا ت کو کاروبار کی نئی اصطلاحیں سیکھائی گئیں ،انہیں بزنس ماڈل کینوس سے آشنا کیا گیا، مسئلہ کی شناخت، کسٹمر سیگمنٹ، قدر کی پیش کش، آمدنی کا سلسلہ، لاگت کا ڈھانچہ، غیر منصفانہ فائدہ وغیرہ کی وضاحت بھی کی گئی۔ ڈاکٹر ظاہراللہ کے بقول 22 بزنس آئیڈیاز میں سے 7 کو 3 لاکھ کی رقم فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے منفرد آئیڈیاز کو حتمی شکل دے سکیں اور کاروبار کووسعت دے سکیں۔ تربیتی نشست کے ممبران میں بلتستان یونیورسٹی بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ظاہر اللہ، بلتستان کو آپریٹوسوسائٹی کے سابق ممبر میثم کلیم اور آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کی نمائندہ مس مزین بتول شامل تھے۔
urdu news,Development of business ideas with the participation of Baltistan University and Aga Khan Rural Support Program

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں