چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت اجلاس،ساڑھے چار کروڑ کی لاگت کے متعدد منصوبے منظور،

چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت اجلاس،ساڑھے چار کروڑ کی لاگت کے متعدد منصوبے منظور،
urdu news,Chief Secretary Gilgit-Baltistan presided over the meeting, several projects costing four and a half crores were approved.
گلگت چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع استور میں ایل او سی پر پاکستان کے آخری گاؤں ٹیٹوال میں قائم مڈل سکول کی بحالی اور کمپیوٹرائزیشن کے لیے 27 لاکھ کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور نیشنل پارکس نے خنجراب بابوسر ٹاپ،دیوسائی اور فیری میڈوز سمیت گلگت بلتستان کے 30 خوبصورت ترین سیاحتی مقامات پر پہلے سے تیار شدہ بیت الخلاء کی تنصیب کے لیے ساڑھے چار کروڑ کی لاگت کے منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
اس کے علاوہ ضلع استور میں ایل او سی پر پاکستان کے آخری گاؤں ٹیٹوال میں قائم مڈل سکول کی بحالی اور کمپیوٹرائزیشن کے لیے 27 لاکھ کی خصوصی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔
urdu news,Chief Secretary Gilgit-Baltistan presided over the meeting, several projects costing four and a half crores were approved.

اس حوالے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت خطے میں سیاحت کے فروغ کے لیے بہترین اقدامات کررہی ہے اور سیاحوں کودرپیش مسائل کے پائیدار حل کیلئے بھی متعلقہ محکمے کوشاں ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال ہے،خطے کے دلکش نظارے دیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ یہاں آتے ہیں،صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ویژن کے مطابق سیاحت کے فروغ کیلئے باقاعدہ لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان سیاحوں کیلئے جنت سے کم نہیں،روزانہ کی بنیاد پر کئی خاندان یہاں کا رخ کرتے ہیں،حکومت گلگت بلتستان کی کوشش ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کیئے جائیں۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سیاحت کے فروغ سے متعلق مزید کہتے ہیں کہ خطے میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ اسی بات کا ادراک کرتے ہوئے حکومت گلگت بلتستان سیاحت کے فروغ کیلئے روز اول سے ہی بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں۔
urdu news,Chief Secretary Gilgit-Baltistan presided over the meeting, several projects costing four and a half crores were approved.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں