سول سوسائٹی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ضلع شگر میں گندم اور آٹے کی شدید بحران اور پارا چنار میں جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سول سوسائٹی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ضلع شگر میں گندم اور آٹے کی شدید بحران اور پارا چنار میں جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ.
urdu news,A protest demonstration by Village Society and MWM against the severe wheat and flour crisis in Sugar district and the ongoing war in Para Chinar.
شگر(عمران شگری) سول سوسائٹی اور ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ضلع شگر میں گندم اور آٹے کی شدید بحران اور پارا چنار میں جاری جنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ حسن شہید چوک سے حسینی چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شگر میں آٹا اور گندم نایاب ہو چکا۔ سی ایس او اور عملہ منظر عام سے غائب ہیں ۔ ماہ جون سے اب تک صرف ایک کوٹہ دیا گیا ہے ۔شگر سے ہزاروں کی تعداد میں آٹا بلیک ہو رہے ہیں یہ سب انتظامیہ اور انجسیوں کے ناک کے نیچے سے ہو رہے ہیں ۔ گودام میں 3200 بوری گندم ہونے باوجود عوام کو نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔ urdu news,A protest demonstration by Village Society and MWM against the severe wheat and flour crisis in Sugar district and the ongoing war in Para Chinar.
اگر یہی صورت حال رہا تو عوام گوداموں کا رخ کر کے اپنا حق چھین کے لیں گے۔ تین دن کے اندر اگر عوام کو گندم فراہم نہ کیا گیا تو دھرنا دیا جائے گا۔ دوسری طرف پارا چنار میں جاری جنگ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں حکومت اور ایجنسیاں جنگ کو روکنے کےلیے کردار ادا کریں۔ یہ پاکسان میں فرقہ واریت کو پھر سے ہوا دینے کی ایک مذموم شازش ہے۔ عوام بیدار رہیں اور ایسی سرگرمیوں کا بھرپورمذمت کریں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں