معروف علمی اور سماجی شخصیت استاد الاساتذہ جناب ماسٹر غلام مہدی صاحب کے وفات پر انتہائی افسوس ہوا . معرفت اسلامی فاونذیشن

معروف علمی اور سماجی شخصیت استاد الاساتذہ جناب ماسٹر غلام مہدی صاحب کے وفات پر انتہائی افسوس ہوا . معرفت اسلامی فاونذیشن
شگر( 5 سی این نیوز) معرفت اسلامی فاونذیشن کے بانی سید نثار حسین الموسوی نے کہا ہے کہ
ہم صدر جامع مسجد صاحب الزمان کمیٹی چھورکاہ اور چھورکاہ ویلفیر آرگنائزیشن کے صدراور حلقہ معلمین چھورکاہ کے جنرل سیکٹری ماسٹر محمد یوسف ماسٹر ناصر پرنسپل المصطفی پبلک سکول چھورکاہ اور ماسٹر زاہد حسین مدرس ہائی سکول چھورکاہ ڈاکٹر آصف حسین رحمتی دیگر اور برادران کے والد گرامی معروف علمی اور سماجی شخصیت استاد الاساتذہ جناب ماسٹر غلام مہدی صاحب کے وفات پر انتہائی افسوس اور دکھ کے اظہار کرتےہیں کیونکہ جناب ماسٹر غلام مہدی صاحب حضرت علی علیہ السلام کے اس فرمان کے مطابق خَالِطُوا اَلنَّاسَ مُخَالَطَةً إِنْ مِتُّمْ مَعَهَا بَكَوْا عَلَيْكُمْ وَ إِنْ عِشْتُمْ حَنُّوا إِلَيْكُمْ
لوگوں کے ساتھ ایسا میل جول رکھو کہ مرجاؤ تو لوگ گریہ کریں اور زندہ رہو تو تمھارے مشتاق رہیں۔ کے مصداق تھے اپ نے اپنی زندگی علم کے نور کو پھیلانے اور انسانیت کی خدمت میں گذاری ہمیشہ دینی اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی شخصیت میں شمار ہوتے تھے لہذا ان کی وفات سے ضلع شگر بالعموم چھورکاہ بلخصوص ایک علم دوست اورشاگردپرور استادسےمحروم ہوئے چھورکاہ کے نوجوان نسل بالخصوص انکے شاگرد ان کی علمی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ہم اس غم اور مصیبت کی گھڑی میں انکے لواحقین بلخصوص ماسٹر محمد یوسف صدر ویلفیر آرگنائزیشن اور جنرل سیکٹری حلقہ معلمین جناب ماسٹر ناصر علی پرنسپل المصطفی پبلک سکول چھورکاہ زاھد حسین مدرس ہائی سکول چھورکاہ جناب ڈاکٹر آصف حسین رحمتی صاحب اور برادران کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پیش کرتے ہیں ہماری دعا ہے کہ مرحوم ماسٹر صاحب کو جوار ائمہ طاہرین علیہم السلام میں جگہ عنایت فرمائیے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرما
Urdu news, We are deeply saddened by the death of a well-known academic and social personality,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں