اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ نے سب ڈویژن شونٹر کے مختلف ویٹنری ڈسپنسری کا دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ نے سب ڈویژن شونٹر کے مختلف ویٹنری ڈسپنسری کا دورہ کیا
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ نے سب ڈویژن شونٹر کے مختلف ویٹنری ڈسپنسری کا دورہ کیا سب ڈویژن شونٹر کے مختلف علاقوں میں اب تک بیماری کے کے باعث کئی مال مویشی ہلاک ہوچکے جبکہ کچھہ مال مویشی کو ریکور کیا گیا ہے ۔ اسسٹنٹ ڈایکٹر محکمہ لائیو اسٹاک ضلع استور کے مطابق علاقے میں ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جس سے بیماری پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔جو مال مویشی ہلاک ہوۓ ہیں ان کا اعضا ٕ لیبارٹری بجوا دیا گیا ہے بیماری تشخیص کے بعد علاج معالج کے لیے محکمہ حیوانات کی طرف سے ادویات مہیا کیا جاۓ گا مزید اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین نے کہا ہے کہ اپنے صحت مند مال مویشی کو جو مال مویشی بیمار ہیں ان سے دور رکھیں تاکہ صحت مند جانور متاثر نہ ہوں
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک استور نے اس بیماری کے حوالے سے کہا کہ اب تک چند کیسز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لائیو سٹاک استور کے ٹیموں نے ان علاقوں میں اس مرض سے جانوروں کو بچانے کے لئے ویکسین لگا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اس مرض کی تشخص ہونے تک اس بیمار میں مبتلا جانوروں کی دودھ اور گوشت استعمال کرنے سے گریز کریں اس تمام اپریشن کی نگرانی اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ کر رہے ہیں مزید اسسٹنٹ کمشنر شونٹر حسین بٹ نے کہا کہ جانوروں کی فوری علاج یقینی بنایا جاۓ اور متاثرہ جانور کو دوسرے صحت مند جانوروں سے دور رکھے۔
urdu news, visited various veterinary dispensaries
سراج الدین شاہ فوکل پرسن
اسسٹنٹ کمشنر آفس شونٹر استور

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں