شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا محکمہ حیوانات شگر کے دفتر اور ہسپتال کا دورہ، شگر میں جانوروں کی تعداد، ہسپتال میں دواؤں اور ویکسین کا ذخیرہ وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا محکمہ حیوانات شگر کے دفتر اور ہسپتال کا دورہ، شگر میں جانوروں کی تعداد، ہسپتال میں دواؤں اور ویکسین کا ذخیرہ وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا محکمہ حیوانات شگر کے دفتر اور ہسپتال کا دورہ ۔ دوران دورہ محکمہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد حنیف نے ڈپٹی کمشنر کو محکمے کی کارکردگی، شگر میں جانوروں کی تعداد، ہسپتال میں دواؤں اور ویکسین کا ذخیرہ وغیرہ کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے اپنے بریفننگ میں کہا کہ شگر چونکہ ایک زرعی علاقہ ہے اس وجہ سے یہاں لائیو سٹاک کی تعداد بہت زیادہ ہے پالتو جانوروں کی تعداد لاکھوں میں ہے جس کے لئے محکمے کے پاس موجود سہولیات ناکافی ہیں تاہم محکمہ اپنی بساط کے مطابق کام کر رہا ہے۔ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ڈی نے کہا کہ اس وقت محمکہ لائیو سٹاک شگر کا دفتر اور ایک پولٹری فارم کی سکیمیں منظور ہو کر ٹینڈر ہوچکا ہے لیکن ٹینڈر کی نسبت کورٹ کیس ہونےکی وجہ سے منصوبہ التوا کا شکار ہے۔ ڈی سی شگر نے ڈی ڈی کو شگر کے دور دراز علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگا کر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی محکمے کے مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی متعلقہ حکام سے فون پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں ضلعی انتظامیہ شگر کی جانب سے ہر قسم کی تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
Urdu news, visited the office and hospital of Animal Department, detailed briefing regarding the number of animals

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں