شگر 1 میگا واٹ بجلی گھر کو 1.5 میگا واٹ میں اپ گریڈیشن ، عمارت کی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

شگر 1 میگا واٹ بجلی گھر کو 1.5 میگا واٹ میں اپ گریڈیشن ، عمارت کی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
urdu news, Upgradation of Shigar 1 MW power plant to 1.5 MW, foundation stone of building laid
شگر عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر 1 میگا واٹ بجلی گھر کو 1.5 میگا واٹ میں اپ گریڈیشن ، عمارت کی سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ ممبر اسمبلی گلگت بلتستان راجہ اعظم خان ، امام جمعہ سید طہ الموسوی ، ایکسین برقیات محمد یونس ، ایکسین سول ورکس رستم علی شگری نے سنگ بنیاد رکھ دیا۔ 33 کڑور روپے کی لاگت سے بننے والی نئی بجلی گھر سے 1.5 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔ اور یہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔ جس سے علاقے میں بجلی بحران پر قابو پانے کیساتھ دیگر بجلی کی کمی والے علاقوں کو بھی بجلی فراہم کیا جاسکتی ہے۔ اس موقع ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان کو سکیم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر تعلیم راجہ اعظم خان نے کہا کہ بجلی کی بحران کو حل کرنے کیلئے انہوں نے اپنی اے ڈی پی میں 4 بجلی گھروں کو شامل کیا تھا ۔ جس میں سے 3 بجلی گھر منظور ہوچکے ہیں اور تعمیرات شروع ہوچکے ہیں۔ ان بجلی گھروں کی تکمیل کے بعد علاقہ شگر میں بجلی کی کمی نہ ہوگی بلکہ ہم دیگر علاقوں کو بھی بجلی فراہم کرسکیں گے۔
urdu news, Upgradation of Shigar 1 MW power plant to 1.5 MW, foundation stone of building laid

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں