سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ سیاحت ومہمان نوازی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب

سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ سیاحت ومہمان نوازی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
urdu news update, world tourism day
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
اسکردو، سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو شعبہ سیاحت ومہمان نوازی کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ہوئی، تقریب کے دوران طلبہ کی جانب سے مقامی کھانوں ، قدیم اشیاء اور سیاحتی شعبے سے مربوط اشیاء کی نمائش بھی لگائی گئی مہمانوں نے سٹالز کا رخ کیا اور طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا ، مہانوں اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی ممبر شعبہ سیاحت و مہمان نوازی سیدہ ماریہ اکبر اور کاچو جنید احمد نے کہا کہ بلتستان سیاحتی حوالے سے مالا مال خطہ ہے یہاں سیاحت کے بڑے مواقع ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مواقع سے فائدہ اٹھایا جائے شعبہ سیاحت و مہمان نوازی سیاحتی شعبے کی بہتری کے لئے کام کر رہی ہے اس شعبے سے فارغ ہونے والے طلبہ سیاحتی شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں ، بعدازاں مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی نے کہا کہ سیاحتی شعبے کی بہتری کے لیے بہترین پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں ضلعی انتظامیہ سکردو اس شعبے کی بہتری اور فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر سکردو نے کہا کہ نوجوان اس شعبے میں محنت کریں تو اپنا نام بنا سکتے ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت رآحت کریم ، ایڈیشنل کمشنر بلتستان عباس علی ، آر پی ایم بلتستان سکردو صداقت حسین ، ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر حاجی کریم خان ، ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ذاکر حسین نوجوان صحافی محمد علی انجم اور دیگر نے کہا کہ بلتستان ایڈونچر ٹورزم کا حب ہے ذمہ دارانہ سیاحت وقت کی اہم ضرورت ہے ، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنی کے لئے فوری اقدامات ضروری ہیں ، میڈیا سیاحتی شعبے کی فعالیت میں اپنا۔ ھر پور کردار ادا کر سکتا ہے ، سوشل میڈیا کا مثبت اور تعمیری استعمال ضروری ہے ، سیاحتی شعبے کی بہتری اور فعالیت کے لیے ایس او پیز اور پالیسیز بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ، سیاحتی شعبے میں وقت کے ساتھ جدت لانے کی ضرورت ہے بلتستان میں کلچر ٹورزم ، مذہبی ٹورزم ، اور مہم جوئی کے حوالے سے بڑے مواقع ہیں ُ۔ اس موقعے پر طلبہ کی جانب سے مختلف سیاحتی مقامات کے حوالے سے پوسٹر ز بھی بنائے گئے تھے ، تقریب کے آخر میں مہمانوں کو خصوصی یادگاری شلیڈ ز دی گئیں ۔
urdu news update, world tourism day, A special event organized by the Department of Tourism and Hospitality, University of Baltistan day,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں