ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے حکومت گلگت بلتستان کے نماٸندہ وفدسے اسلام آباد میں ملاقات

ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے حکومت گلگت بلتستان کے نماٸندہ وفدسے اسلام آباد میں ملاقات

اسلام آباد: حکومت گلگت بلتستان کے اعلی سحطی وفد کا نو منتخب چٸیرمین بینظر انکم سپورٹ پروگرام ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات، گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی کے توسط سے جاری پروگرامات پر گفت شنید۔

تفصیلات کے مطابق بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے چیئرمین ڈاکٹر محمد امجد ثاقب نے حکومت گلگت بلتستان کے نماٸندہ وفدسے اسلام آباد میں ملاقات کی،وفد میں وزیر سیاحت، وزیر خزانہ، وزیر خوراک، چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری شامل تھے۔
اس موقع پر وفد نے ڈاکٹر محمد امجد ثاقب کو بی آئی ایس پی میں چیئرمین کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی سے مستفید ہونے والوں کی بہبود کے حوالے سے جامع بات چیت ہوئی۔ وفد نے بی آئی ایس پی کے مختلف پہلوؤں اور وسیع پیمانے پر اقدامات کا بھی جائزہ لیا، جس میں بے نظیر کفالت، بینظیر نشوونما، این ایس ای آر کی ڈائنامک رجسٹری، بے نظیر سوشل پروٹیکشن اکاؤنٹس، اور بی آٸی ایس پی سے منسلک دیگر پروگرامات شامل ہیں۔
مزید برآں، وفد کو گلگت بلتستان میں بی آئی ایس پی کے مستحقین کے لیے ادائیگیوں کی تقسیم اور رجسٹریشن کے عمل کے لیے کیے گئے سہولتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ یہ اقدامات پسماندہ افراد اور خاندانوں کو مدد فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور انہیں ذاتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ضروری وسائل اور مواقع تک رسائی کے قابل بنا رہے ہیں۔۔انہوں نے بینظر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے گلگت بلتستان میں مستحقین کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔
urdu news update Nazir Income Support Program (BISP) Chairman Dr. Muhammad Amjad Saqib met the representative

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں