شگر کولڈ ڈرٹ کو عالمی سطح کا ایونٹ بنائیں گے وزیر سیاحت کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس

شگر کولڈ ڈرٹ کو عالمی سطح کا ایونٹ بنائیں گے وزیر سیاحت کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس
Urdu news update, Could desert, Cold desert Shigar
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
اسلام آباد: دنیا کے بلند ترین سرد صحرا سرفہ رنگاہ شگر میں کولڈ ڈیزرٹ ریلی کا پانچواں ایڈیشن 6 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوگا۔اسی سلسلے میں آج اسلام آباد میں روڑ شو اور پریس کامفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد ملکی اور غیر ملکی میڈیا کو اس ایونٹ کے بارے میں آگاہ کرنا تھا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے سیاحت غلام محمد نے کہا کہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی جلد ہی عالمی سطح پر منفرد کار ریس ایونٹ کا درجہ حاصل کریگا اور دنیا بھر کے ایڈونچر کے شوقین کھلاڑیوں اور شائقین کی توجہ حاصل کریگا اور ملکی و عالمی سطح پر گلگت بلتستان سمیت پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان حکومت سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ اور ایڈونچر سپورٹس کی ترویج کیلئے کوشاں ہے تاکہ صحت مندانہ اور تفریحی سرگرمیوں سے ملک کی سیاحت اور معیشت پروان چڑھے اور خطے کی متنوع ثقافت کو بھی عالمی سطح پر پذیرائی ملے۔

اس موقع پر سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے سیکریٹری سیاحت آصف اللہ خان نے کہا کہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی سالانہ کیلینڈر ایونٹ کے طور پر 2011 سے منعقد کی جا رہی ہے اور پاکستان میں سپورٹس اینڈ ایڈونچر ٹوارزم کے فروغ کیلئے یہ ایونٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس سال تین روزہ کولڈ ڈیزرٹ کار ریلی 6 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک جاری رہے گی اور کار ریلی کے ٹریک کا 80 کلومیٹر کردیا گیا ہے ، کار ریلی میں 10 کٹیگریز کے 100 سے زائد ڈرائیورز اور بائیکرز حصہ لے رہے ہیں ۔ کولڈ ڈیزرٹ کار ریلی میں خواتین ڈرائیوز بھی شرکت کررہی ہیں ، ریلی کے ساتھ علاقائی کھیل پولو، کشتی رانی ، تیر اندازی، زک اور مے فنگ سمیت دیگر ثقافتی میلے اور کھیل بھی شامل ہونگے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک ویلز کے بانی سنیل سرفراز منج نے کہا کہ سرفہ رنگا کولڈ ڈیزرٹ ریلی میں شریک ہونے کیلئے کار ریس کے شوقین اور دیگر سیاح پورا سال انتظار کرتے ہیں۔ بلتستان کے عوام کی مہمان نوازی اور خطے کی منفرد خوبصورتی اور ثقافت اس ایونٹ کا لطف دوبالا کرتی ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان میں کار ریس کے عالمی مقابلوں کیلئے راہ ہموار کر دیگا۔ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایونٹ کی کامیابی کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے اور مقامی کمیونٹی بھی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے بھرپور تعاون کر رہی ہے۔
Urdu news update, Could desert, Cold desert Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں