ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت ضلع استور میں ای ٹی آئی کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس

ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت ضلع استور میں ای ٹی آئی کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس
urdu news update
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
ڈپٹی کمشنر استور زید کی زیر صدارت ضلع استور میں ای ٹی آئی کے زیر اہتمام جاری منصوبوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استور وسیم عباس , اسسٹنٹ شونٹر احسان الحق, سمیت ای ٹی آئی استور کے عہدیداروں نے شرکت کی. اجلاس سے خطاب کرتے ہوۓ ڈپٹی کمشنر استور زید نے کہا کہ ای ٹی آئی کے زیر اہتمام جاری منصوبوں میں کام کا میعار کو ہر صورت یقینی بنایا جاۓ تاکہ منصوبے دیرپا اور عوامی امنگوں کے مطابق ہو. انہوں نے کہا کہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد مقامی آبادی کو ان منصوبوں کے ثمرات ملنا شروع ہونگے اور لاکھوں کنال بنجر اراضی کو زیر کاشت لایا جاۓ گا اور لوگوں کو مالکانہ حقوق دیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ اس ای ٹی آئی حکام منصوبوں کو شروع کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ اراضی کہی متنازعہ تو نہیں ہے. اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جاۓ کہ ضلعی انتظامیہ سے اس بابت تفصیلی رپورٹ کے بعد این او سی کا حصول لازمی ہو تاکہ منصوبوں کی تکمیل کے بعد کسی قسم کا تنازعہ جنم نہ لے سکے اور منصوبہ تعطل کا شکار ہو. انہوں نے کہا کہ منصوبوں کے آغاز میں ہی تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں تاکہ بعد میں یا دوران کام کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو. ڈپٹی کمشنر استور نے دونوں سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ حصول این او سی کے دوران اس بات کو یقینی بنائیں کہ مطلوبہ اراضی کے حقوق میں کسی قسم کا تنازعہ تو نہیں ہے. اس لیے ہر طرح سے تسلی کے بعد این او سی کی کاروائی مکمل کی جاۓ تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہوسکے. انہوں نے کہا کہ اگر نیک نیتی سے ان منصوبوں پر کام کیا جاۓ تو علاقے میں ایک زرعی انقلاب آۓ گا اور لوگوں کی زندگیوں میں ایک خوشگوار انقلاب آۓ گا. اس سے پہلے ای ٹی آئی استور کے انچارج انجینیر شاہد علی نے استور میں ای ٹی آئی کے زیر اہتمام منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر استور کو بریفنگ دی اور ای ٹی آئی کے پروگرام کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی.
urdu news update, An important meeting regarding ongoing projects organized by ETI in Astor district under the chairmanship of DC

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں