شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس، ڈپارنمنٹ ہیڈز اور عمائدین شگر کی شرکت

شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس، ڈپارنمنٹ ہیڈز اور عمائدین شگر کی شرکت
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور شہرساز کمپنی کے افسران ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس شگر، علاقے کے عمائدین، سول سوسائٹی کے ممبران اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس میں ضلع شگر کی ٹاؤن پلاننگ کے حوالے سے گفتگو ہوئی شہرساز کے ماہرین نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کو شگر کے لئے کی گئی منصوبہ بندی کے تجاویز سے آگاہ کیا۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ منصوبہ بندی ابتدائی طور پر شگر کا علاقہ سرفہ رنگا سے سلدی تک کیا جارہا ہے اس پلاننگ کے تحت ان علاقوں میں تعمیرات و دیگر انفراسٹرکچرز ماحول، قدرتی آفات و دیگر اہم امور کو مدنطر رکھتے ہوئے کئے جائیں گے شرکاء سے اس منصوبہ بندی کے حوالے سے تجاویز شیئر کرنے کا بھی کہا گیا ان کی طرفسےمختلف تجاویز پیش کئے گئے۔ جسے نوٹ کیا گیا۔ urdu news update, An important meeting chaired by Sugar Deputy Commissioner DC shigar attended by Department Heads and Amaydeen Shigar.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں