سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنا دیں گے ۔ الیکشن جیت کر سندھ کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے. بلاول بھٹو زرداری

سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنا دیں گے ۔ الیکشن جیت کر سندھ کے عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے. بلاول بھٹو زرداری
الیکشن جیت کر نفرت اور تقسیم کی سیاست ختم کریں گے ۔۔
5 سی این نیوز
حیدرآباد میں میں بلاول بھٹو نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن جیت کر ملک سے نفرت اور تقسیم کا سیاست ختم کر دیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد کے بھائی بہنوں کا شُکریہ ادا کیا حیدرآباد کے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا۔ اور بلدیاتی انتخابات میں ہمیں جتوایا۔
الیکشن جیت کر عوام کی خدمت بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے کروں گا ، مزدروں کو بینظیر مزدور کارڈز کے ذریعے کریں گے ، عوام نے بہت قربانیاں دی ہیں ۔
عوام کے پاس معاشی معاہدہ لے کر آیا ہوں ۔ عوام اور غربیوں کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں بھی اضافہ کرانا ہے۔ 30 لاکھ گھر بنا کر غربیوں میں تقسیم کر دوں گا۔ عوام تیر پر مہر لگا کر منہگائی ، بے روزگاری کا خاتمہ کریں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے حیدرآباد جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے ہر ضلع میں یونیورسٹی بنا دیں گے ۔ الیکشن جیت کر سندھ کے عوام کو صحت سہولیات فراہم کریں گے ۔ حکومت بنانے کے فوری بعد عمل درآمد کروں گا ۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ملک کے اشرافیہ کو گندم پر سبسڈی دی جاتی ہے ، وہ اشرافیہ کی سبسڈی ہمیں مزدور اور غربیوں کو دلاؤں گا.
Urdu news, university will be built in every district of Sindh

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں