اسکردو بلتستان یونیورسٹی ، نئے سال کے آغاز پر رجسٹرار وسیم اللہ کا مختلف کیمپسز کا دورہ

اسکردو بلتستان یونیورسٹی ، نئے سال کے آغاز پر رجسٹرار وسیم اللہ کا مختلف کیمپسز کا دورہ
اِنتظامی معاملات کا جائزہ لیا، بعض موارد میں نئے احکامات جاری کئے
سکردو بلتستان یونیورسٹی کے رجسٹرار وسیم اللہ جان ملکؔ نے نئے سال کے آغاز میں جامعہ ہذا کے مختلف کیمپسز سندوس کیمپس، سٹی کیمپس اور انچن کیمپس کا دورہ کیا۔ اِس دوران اُنہوں نے مختلف اِنتظامی معاملات کا جائزہ لیا اور بعض موارد میں نئے احکامات بھی جاری کئے۔ اُنہوں نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو چکا ہے لہٰذا کسی بھی قسم کی کوتاہی اور کمزوری تعلیمی سال کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی ہے۔ ہم سب کو ذمہ داری اور فرضِ منصبی کا خیال رکھنا ہوگا۔وسیم اللہ جان ملک نے اس موقعے پر کہا کہ انتظامیہ طلبہ اور فیکلٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے ہماری اولین ترجیح بہترین تعلیمی تدریسی اور تحقیقی ماحول فراہم کرنا ہے جس کے لیے یقیناً اساتذہ کا کردار کلیدی ہے ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نیا تعلیمی سال گزشتہ سالوں کے مقابلے میں مزید بہتر ہو گا اور اس بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے ۔ اس موقعے پر ڈپٹی رجسٹرار ایڈمن موسی علی ، مسٹر شائد حسںن اور کیمپس ایڈمنسٹریٹر بھی موجود تھے
Urdu news, University of Baltistan, Visit to various campuses at the beginning of the new year

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں