یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد میں رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی

یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد میں رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی
گانچھے میں بزنس انکیوبیشن سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ رجسٹرار کی سربراہی میں اہم اجلاس
انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے عمائدین نے زمین فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی
05 فروری تک تمام پروجیکٹ سائٹس پہ ڈرائی ورک مکمل کیا جائے ۔رجسٹرار کی ہدایت
تعمیراتی کاموں کے معیار اور مدت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ رجسٹرار
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو مین کیمپس حسین آباد میں رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو کی سربراہی میں ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں رجسٹرار آفس ، خزانہ آفس ، کنٹریکٹرز پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم سمیت عمائدین گانچھے نے شرکت کی ، اجلاس میں پروجیکٹس سے متعلق اہم معاملات زیر بحث آئے اور جاری پروجیکٹس کے حوالے سے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اجلاس میں گانچھے میں ٹیکنکل انکیوبیشن سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں موجود عمائدین نے شرکاء کو یقین دلایا کہ گانچھے میں بزنس انکیوبیشن سنٹر کے قیام کے لیے زمین فراہم کی جائے گی ، زمین کی فیزیبلٹی چیک کرنے کے لیے جامعہ بلتستان کی پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم گانچھے کا دورہ کرے گی اور انتظامیہ اور عمائدین کی مشاورت سے زمین کی نشاہدہی کی جائے گی ، رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے زمین کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے اور یقین دہانی کرانے پر عمائدین گانچھے کا شکریہ ادا کیا ، رجسٹرار نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے گانچھے کے طلبہ کو سہولیات میسر آئیں گی ،رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ پروجیکٹ سائٹ پر کام میں تیزی لائی جائے اور معیار کا بھر پور خیال رکھا جائے انہوں نے شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 05 فروری تک ہر صورت ڈرائی ورک مکمل کیا جائے انہوں نے اس موقعے پر کنٹریکٹرز سے پلان ورک بھی لیا جبکہ جن کنٹریکٹرز کے پاس پلان ورک موجود نہیں تھا ، انہیں ہدایت کی کہ وہ جلد از جلد اپنا پلان ورک تیار کریں انہوں نے کہا کہ 05 فروری تک ہر صورت ڈرائی ورک مکمل ہونا چاہے ، تاکہ سیزن میں دیگر کاموں کو بروقت شروع کرنے میں آسانی ہو انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ سائٹ پر تعمیراتی کاموں میں معیار کا بھر پور خیال رکھا جائے معیار اور مدت پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا ، اجلاس میں خزانہ آفس کی جانب سے ایڈیشنل خزانچی محمد عسکری عزیز ڈپٹی رجسٹرار موسی علی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی ڈاکٹر ذاکر حسین ذاکر ،پروجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی جانب سے غلام حیدر، اور گلاب شاہ نے شرکت کی جبکہ پروجیکٹ سے مربوط کنٹریکٹرز اور ان کے نمائندگان انجینئرز ،سمیت عمائدین گانچھے بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ اجلاس میں انجینئر سخاوت علی ،احمد کمال ،اور حاجی احسان نے بھی شرکت کی
Urdu news, University of Baltistan Skardu Main Campus Hussainabad under the chairmanship of Registrar University of Baltistan Skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں