شگرکلین اینڈ گرین شگر کے تحت ضلع شگر میں صفائی مہم جاری ، سیاحتی و تاریخی مقامات کی صفائی ، میونسپل کے رضاکاروں نے صفائی مہم میں حصہ لیا

Urdu news, Under SugarClean and Green Shigar, cleanliness campaign is ongoing in Shigar district, cleaning of tourist and historical places,

شگرکلین اینڈ گرین شگر کے تحت ضلع شگر میں صفائی مہم جاری ، سیاحتی و تاریخی مقامات کی صفائی ، میونسپل کے رضاکاروں نے صفائی مہم میں حصہ لیا
شگرکلین اینڈ گرین شگر کے تحت ضلع شگر میں صفائی مہم جاری ، سیاحتی و تاریخی مقامات کی صفائی ، میونسپل کے رضاکاروں نے صفائی مہم میں حصہ لیا ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر اصغر خان اورچیف آفیسر دلاور حسین کی سربراہی میں صفائی مہم ایک ہفتہ تک جاری رہے گا ۔ ہفتہ صفائی کے تیسرے روز محکمہ کے رضاکاروں نے ضلع کے مشہور سیاحتی مقام شگر فورٹ ، امبوڑک مسجد،گلاپر روڈ اور خانقاہ معلیٰ شگر کے ایریا کی صفائی ستھرائی کی گئی ۔صفائی مہم کی سربراہی اصغر خان ڈپٹی کمشنر شگر اور چیف آفیسر دلاور حسین کر رہے ہیں ۔ میونسپل کمیٹی شگر کے رضاکاروں، بی اینڈ آر ڈویژن شگر کے روڈ قلیوں اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے اس مہم میں حصہ لیا۔ مقامی لوگوں اور سیاحوں نے اس حکومتی اقدام کو خوب سراہا اس موقع پر قائم مقام ڈی سی شگر نے اپنے گفتگو میں کہا کہ ہم بحیثیت اچھے شہری اپنے ماحول کی صفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے یہ مہم عوام الناس کو صفائی کی طرف ترغیب اور آگاہی دینے کے لئے ہے تاکہ مقامی لوگ اور سیاح ہمیشہ صفائی کا خیال رکھتے ہوئے ان خوبصورت سیاحتی مقامات کو آلودہ ہونے سے بچائے۔

شگر میں ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات جاری، دوسرے روز یونین کونسل مرہ پی اور یونین کونسل مارکنجہ میں کمیونٹی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

Urdu news, Under SugarClean and Green Shigar, cleanliness campaign is ongoing in Shigar district, cleaning of tourist and historical places,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں