اسکردو بلتستان یونیورسٹی شعبہ ریاضی کے تحت ڈیپارٹمنٹل بورڈ آف اسٹیڈیز کی تیسری میٹنگ کا انعقاد

شعبہ ریاضی کے تحت ڈیپارٹمنٹل بورڈ آف اسٹیڈیز کی تیسری میٹنگ کا انعقاد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
میٹنگ کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالمتین نے کی، صدر شعبہ ڈاکٹر ذاکر قمرؔ سیکرٹری کی حیثیت سے موجود تھے
میٹنگ میں مختلف ایجنڈے زیرِ غور رہے، شعبہ ہذاکی گذشتہ کارکردگی پر بھی تفصیلی گفتگو، تحقیقی اُمور پر بھی بات چیت
سکردو ڈیپارٹمنٹل بورڈ آف اسٹیڈیز شعبہ ریاضی کی تیسری میٹنگ کانفرنس ہال حسین آباد میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے کی جبکہ صدر شعبہ ریاضی ڈاکٹر ذاکر حسین قمرؔ سیکرٹری کی حیثیت سے موجود تھے۔ میٹنگ میں متعدد ایجنڈے زیرِ غور رہے۔شعبہ ہذا کی تحقیقی سرگرمیوں، اکیڈمک معاملات اور عمومی کارکردگی پر بات چیت کی گئی اور اطمینان کا اِظہار کیا گیا کہ تحقیقی اُمور میں شعبہ ریاضی اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے اور دیگر شعبہ جات سے نمایاں ہے۔ بورڈ آف اسٹیڈیز کے بیرونی ماہرِ مضمون قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات تھے۔وہ آن لائن مذکورہ میٹنگ میں شریک تھے۔ موصوف اپنی اکیڈمک ذمہ داریوں کی انجام دہی کے علاوہ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے متعدد شعبہ جات کی نگرانی کررہے ہیں، وہ قائداعظم یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ اور سینیٹ کے ممبر بھی ہیں۔ پبلک اسکول اینڈ کالج کی نمائندگی غلام محمد نے کی۔ شعبہ ریاضی کے دیگر اساتذہ میں ڈاکٹر منور علی عباس، ڈاکٹر صداقت حسین اور مس صائمہ ، ڈاکٹر شاہد حسین ،ڈاکٹر دلاور حسین، ڈاکٹر محمد یونس اور ڈاکٹر افتخار حسین شامل تھے۔ سیکرٹری کی حیثیت سے صدر شعبہ ڈاکٹر ذاکر حسین قمرؔ نے فرداً فرداً تمام ایجنڈے پیش کئے۔ میٹنگ کے نمایاں ایجنڈوں میں ایم فل طلبہ کے Synopsis کی منظوری اور تحقیقی اُمور کی بڑھوتری جیسے اُمور شامل تھے۔ دریں اثناء رئیس کلیہ نیچرل سائنسز و ڈائریکٹر کوالٹی انہاسمنٹ سیل ڈاکٹر عبدالمتین نے شعبہ ریاضی کی کارکردگی کو سراہا اور شعبہ سے وابستہ تمام اساتذہ کی تعریف کی۔ بیرونی ماہرِ مضمون پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات نے شعبہ ریاضی بلتستان یونیورسٹی کی عمومی کارکردگی کو سراہا اور ستائشی کلمات ادا کئے۔ میٹنگ کے آخر میں ڈین ڈاکٹر عبدالمتین اور شعبہ صدر ریاضی ڈاکٹر ذاکر حسین نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

urdu news, Third meeting of Departmental Board of Studies held under Department of Mathematics

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں