شگر ، چھوترون میں کھلی کہچری، علاقہ باشہ میں کوئی نیٹ ورک نہیں، عوام نے ڈسی سی شگر کے سامنے شکایتوں‌کے انبار لگا دیئے

شگر ، چھوترون میں کھلی کہچری، علاقہ باشہ میں کوئی نیٹ ورک نہیں، عوام نے ڈسی سی شگر کے سامنے شکایتوں‌کے انبار لگا دیئے
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کے سربراہی میں چھوترون میں کھلی کچہری کا انعقاد ۔ عوام کی بڑی تعداد نےشرکت کی اور شکایتوں کے انبار لگا دیے ۔ باشہ اور تسر کے ایجوکیشن سسٹم این جی اوز کے رحم و کرم پر ہے ۔ اس دور جدید میں بھی علاقہ باشہ میں کوئی نیٹ ورک نہیں جس کی وجہ سے طلبا و طالبات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ علاقہ میں ایک بیڈ ہسپتال تک موجود نہیں اس وقت تسر اور باشہ وبائی امراض میں مبتلا ہے اور جو سہولیات دے رہے ہیں وہ ناکافی ہے عوام کو کےلیے ڈسپنسریوں میں دوائیاں موجود نہیں۔ علاقے میں بڑی بڑی کمپنیاں لیز پر کام کر رہے ہیں ٹنوں کی حساب سے ٹرکوں میں پتھر لے کے جاتے ہیں جس وجہ سے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور ہر جگہ سے کلوٹ ٹوٹ چکے ہیں۔ پورے تسر میں پینے کا صاف پانی نہیں پینے کے صاف پانی کے ٹنکی کا منصوبہ ابھی تک حل نہ ہو سکا اس منصوبے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ تسر دس بیڈ ہسپتال کی پ سی فور کی منظوری کےلیے اقدامات کئے جائے ۔ تسر کے بوائز اور گرلز ہائی سکولوں میں اساتذہ کی کمی جس کی وجہ سے طلبا و طالبات کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ۔۔ ایمرجنسی بیس پر استاذہ کی کمی پورا کیا جائے تسر اور باشہ اس وقت شیدی دریائی کٹاؤ کے زد میں ہے۔ گاؤں اور کاشتکاروں کی زمینیں بری طرح دریائی کٹاؤ کا شکار ہے زمینوں اور گھروں کو محفوظ بنانے کےلیے حفاظتی بند بنائے جائے۔ تھورگو گاؤں کا روڈ کو ٹنڈر ہوئے چودہ سال گزر گئے ہیں مگر ابھی تک روڈ نہیں بنا متعلقہ ٹھیکہ دار اب تک غائب ہیں ٹھیکہ دار سے جلد از جلد کام شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر شگر نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری کے حکم پر عوام کے دہلیز پر ان کے مسائل حل کرنے کے لیے یہ کھلی کچہری منعقد کیا گیا ھے ۔ تسر میں ڈاکٹر تعینات کئے ہیں اب داسو میں بھی ڈاکٹر کی تعیناتی کےلیے کوششیں جاری ھے ۔دریا کا بہاؤ بڑھنے سے پہلے کمیونٹی سے مل کر دریائی کٹاؤ کا مسلہ حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
نید بیس پر سکولوں کے مسائل حل کرنے کےلیے پرپوزل بھیجے ہوئے ہیں جونہی اپورل ہونگے سکولوں کے نیڈ بیس پر اساتذہ کی کمی کو پورا کریں گے . عوام اپنے ڈیلرز سے گندم تول کر لیں کوئی بھی ڈیلر ہیرا پھیری کرے انتظامیہ کو آگاہ کریں اگر گندم کی بوری میں کمی کرے یا چوری کر وڈیو بنا کر بھیجیں۔ ثبوت فراہم کرنے والے کا نام راز میں رکھا جائے گا ۔لیز پر جتنے کمپنیاں کام کر رہے ہیں ان کو عوام کو رائلٹی دینا پڑے گا اس کےلیے اقدامات کئے ہیں عوام جوائنٹ اکاؤنٹ بنائیں اور عوام کی فلاح و بہبود کےلیے کام کریں ۔۔
جتنے بھی روڈ اور کلوٹ خراب ہوئے ہیں لیز والے کمپنیاں بنا کر دیں گے ۔ 2019 سے جتنے بھی شئیر بنتے ہیں عوام کے جوائنٹ اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرنے کا حکم صادر کیا ہے اگر نہ کرنے صورت میں لیز بن کیا جائے گا ۔ مختلف بیماریاں پھیل رہے ہیں جس کےلیے کیمپ لگائے گئے ہیں بہتر اقدامات کیئے جا رہے ہیں.صحت کے حوالے سے عوام میں آگاہی کےلیے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر اقدامات کئے جائیں گے۔ڈوگرو کا پی سی ون ڈسپنسری کا پرپوزل بنا کر اپرول کےلیے بھیج دیا ہے ۔ دوائیوں کے نئی کھیپ آ چکی ہے جہاں او پی ڈی زیادہ ہونگے وہاں دوائی بھیج دیں گے۔
urdu news, There is no network in Basha area

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں