الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کا تین روزہ تربیتی نشست اختتام پذیر ہوگیا۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کا تین روزہ تربیتی نشست اختتام پذیر ہوگیا۔ urdu news
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور چیف کمشنر الیکشن کمیشن گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے تمام شرکاء میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز بھی تقسیم کیئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہماری ترجیح ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کریں گے تاکہ عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں۔ گزشتہ کئی عرصے سے گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہوسکے لیکن ہماری حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عزم کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے میں نئی حلقہ بندیوں کا عمل اہم مرحلہ ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے ایکٹ میں چند ترامیم تجویز کی گئی ہیں اور سیکریٹری قانون کو ہدایت کی ہے کہ ان ترامیم کو جلد مکمل کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حکومت گلگت بلتستان الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ نے بلدیاتی انتخابات کی بہتر انداز میں انعقاد کیلئے چیف الیکشن کمشنر کے کوششوں کو سراہا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے لوکل گورنمنٹ کے انتخابات کو شفاف انداز میں نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری آفیسران کے لئے خصوصی تربیتی سیشنز کا،کامیاب انعقاد کیا۔جس پر تمام شرکاء کو خصوصی تربیت دی گئی۔انہوں نے کہا مزکورہ ٹریننگ میں انتخابی نتائج کی صحیح درستگی کا احاطہ بھی کروایا گیا ہے۔ الیکشن میں شفافیت اور جانبداری کی اہمیت پر ذور دیتے ہوئے یہ ہدایات دی گئی ہیں کہ کسطرح برابری کے عنصر کو یقینی بنانا ہے۔الیکشن کمیشن کا مقصد ان تربیتی سیشنز میں آگاہی دے کر لوکل انتخابات کو موثر اور غیر جانبداری سے پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔اس سے گلگت بلتستان میں منصفانہ انتخابات کو فروغ دینے میں آسانی ہو گی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حلقہ بندی کمیٹیوں کیلئے منعقدہ سہہ روزہ تربیتی سیشن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ماہرین کی جانب سے حلقہ بندی کے لیے بین الاقوامی معیارات،گلگت بلتستان میں مقامی حکومت کی حد بندی کے لیے قانونی ڈھانچہ،گلگت بلتستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 اور 2017 و دیگر تیکنیکی پہلوؤں پر ٹریننگ دی گئی۔
یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر الیکشن کمیشن آف پاکستان راجہ سکندر سلطان نے ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیم حلقہ بندیوں کی تیاریوں کے سلسلے میں الیکشن کمیشن گلگت بلتستان بھیج دیا تھا،جنھوں نے گلگت بلتستان بھر میں حلقہ بندیوں کی تیاریوں کے حوالے سے سیکریٹری بلدیات رحیم گل،تینوں ڈویزنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ کو تربیت دی۔
urdu news, The three-day training session of the Constituency Committees for holding local body elections in Gilgit-Baltistan has concluded

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں