گلگت بلتستان گزشتہ ایک مہینے سے پائے جانے والا کشیدہ ماحول کاخاتمہ ہوا ہے۔

گلگت بلتستان گزشتہ ایک مہینے سے پائے جانے والا کشیدہ ماحول کاخاتمہ ہوا
رپورٹ . عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت بلتستان گزشتہ ایک مہینے سے پائے جانے والا کشیدہ ماحول کاخاتمہ ہوا ہے۔ امن وامان کے حوالے سے علمائے کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت، سکردو اور دیامر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ تین دنوں سے علمائے کرام کی محنت اور تعاون کی وجہ سے گلگت بلتستان گزشتہ ایک مہینے سے پائے جانے والا کشیدہ ماحول کاخاتمہ ہوا ہے۔ امن وامان کے حوالے سے علمائے کرام نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے جس کیلئے حکومت علمائے کرام کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ خصوصاً جو علماء سکردو اور دیامر سے گلگت تشریف لائیں ہیں ہم ان کے مشکور ہیں جنہوں نے امن کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کیا ہے۔ کسی بھی علاقے کی ترقی کا خواب امن کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔ حکومت آئندہ بھی امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ علمائے کرام اور حکومتی اقدامات کی وجہ سے امن کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ گلگت بلتستان کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہمیشہ کیلئے گلگت بلتستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
urdu news, The tense atmosphere in Gilgit-Baltistan for the past one month has come to an end

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں