سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کلعدم قرار دے کر تمام کیسیز بحال کر دیا

سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کلعدم قرار دے کر تمام کیسیز بحال کر دیا

5 سی این نیوز ویبUrdu news, The Supreme Court nullified the NAB amendments and restored all the cases
سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب ترامیم کلعدم قرار دے دیا ۔ اور چئیرمن پی ٹی آئی کے درخواست قابل سماعت قرار دے دیا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کے سربراہی تین رکنی بینچ نے چیرمین پی ٹی آئی کے درخواست فیصلہ دو ایک سے سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب ترامیم کے خلاف درخواست قابل سماعت بھی قرار دے دی۔ فیصلے میں 500 ملین تک کے حد نیب ریفرنس نیب کے دائرے اختیار کو کلعدم قرار دیا ۔ تاہم سروسز آف پاکستان کے خلاف ریفرنس کے نکات کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ ع
سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ سرکاری عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات کو بحال کر دیا ہے۔عوامی عہدوں پر بیٹھے آفراد کیلئے ریفرنس کو کلعدم قرار دے دیا ۔ سپر کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے سیکشن 10 اور سیکشن 14 کی پہلی ترامیم کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ عدالت عظمیٰ نے 50 کروڑ سے کم کے حد تک تمام مقدمات کو بحال کر کے دوبارہ ٹرائل کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترامیم کے کچھ شقوں کو کلعدم قرار دے کر نیب کو حکم دیا ہے کہ 7دن کے اندر تمام مقدمات کے تفصیلات متقلعہ عدالت میں بھیج دئے جائیں ۔
عدالت نے پلے بارگینگ کے ذریعے کرنے والے شق کو بھی کلعدم قرار دے دیا ۔
سپر کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے سربراہی میں 5 ستمبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔ جس کے بعد آج فیصلہ سنا دیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس کے دوران کہا تھا کہ میرے رٹائرڈ سے پہلے فیصلہ سنا دے گا۔ آج انہوں نے فیصلہ سنا دیا ۔ اس میں بیچ میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال ، جسٹس اعجاز الحسن ، جسٹس منصور علی خان شامل تھے۔
Urdu news, The Supreme Court nullified the NAB amendments and restored all the cases

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں