اسکردو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا

اسکردو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کمشنر بلتستان ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سکردو کے ہمراہ سکردو ڈویلپمنٹ اتھارٹی آفس کا دورہ کیا۔ جہاں ڈائریکٹر جنرل نے محکمہ ہذا میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری نے ایس ڈی اے پروجیکٹس کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ ان پروجیکٹس کو میونسپل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کونسل کے سروسز کے ساتھ ملایا جائے جو علاقے میں پہلے ہی سے کام کر رہے ہیں۔ تاکہ ایک ہی طرح کا کام ہو اور ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جا سکیں۔ ڈی جی نے ماسٹر پلان پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے ماسٹر پلان کے اوپر ایک تفصیلی سیشن رکھا جائے گا تاکہ ماسٹر پلان کو مؤثر اور علاقے کے لوگوں کی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا جائے تاکہ آنے والے وقتوں میں سکردو شہر اور ملحقہ علاقوں میں بننے والے پروجیکٹس سے زیادہ سے زیادہ عوام مستفید ہو۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈسٹرکٹ پارک پنجگرائی سکردو میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ جہاں فٹنس سنٹر، بلتی آرٹ اینڈ میوزک سکول، سوئمنگ پول، ٹینس کورٹ، شلٹر ہوم وغیرہ کا معائنہ کیا گیا۔ ترقیاتی کاموں میں سٹرکچر اور ڈیزائن پر گفتگو کرتے ہوئے ٹائم لائن دی گئی اور مقررہ مدت پر کام کی تکمیل کو یقینی بنانے کی ہدایات دی۔ اور ساتھ ہی آئس ہاکی گراؤنڈ میں پریکٹس کے لئے آئے ہوئے کھلاڑیوں سے ملاقات کیں، اور ونٹر فیسٹیول اور آئس ہاکی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کھیل کود کے ذریعے جسمانی اور ذہنی نشوونما حاصل کر سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علاقائی اور ملکی سطح پر اپنا نام روشن کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے آئی ٹی پارک سکردو کا بھی دورہ کیا۔ جہاں طلباء و طالبات کو دور جدید کے تقاضوں سے روشناس اور ہم آہنگ کرنے کے لئے بہترین اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور ایس سی او کے کاوشوں کو سراہا گیا۔
urdu news, The speed and quality of Skardu development projects should be ensured,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں