ملک بھر میں‌عام انتخابات 2024 کا آغاز ہو گیا . موبائل سروس معطل

ملک بھر میں‌عام انتخابات 2024 کا آغاز ہو گیا .ملک میں موبائل سروس معطل
رپورٹ ،5 سی این نیوز
ملک بھر میں عام انتخابات کا آغاز ہو چکا ہے ، عوام صبح سویرے اپنے ووٹ کاسٹ کرنے کے لئے پولنگ اسٹیشن پہنچ رہے ہیں، عام انتخابات کے دن ملک بھر میں موبائل سروس معطل کر دیا گیا ہے،
ماہرین پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم الیکشن قرار دیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن کے نوٹفکیشن کے مطابق پولنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گا. ملک کے 12 کروڑ 85 لاکھ ووٹر اپنے رائے حق دہی استعمال کریں‌گے. ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ ہمراہ رکھنا ضروری ہے. اور قومی اسمبلی کے نمائدے کو ووٹ ڈالنے کے لئے سبز پیپر اور صوبائی اسمبلی کے لئے سفید پیپر رکھا گیا ہے.
عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے 265 سیٹیں اور صوبائی اسمبلی کے 590 نشتوں پر اج الیکشن ہو رہے ہیں، ملک بھر سے قومی اسمبلی کے لیے 5 ہزار 254 امیدوار حصہ لے رہیں ہیں.
عام انتخابات کے دوران ملک بھر میں‌سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں. عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں‌90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں جس میں خواتین کے لیے 23 ہزار 952 اور مردوں کے لیے 25 ہزار 320 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں 50 ہزار 944، سندھ میں‌19 ہزار 6، کے پی کے میں‌ 15 ہزار 697 اور بلوچستان میں‌5 ہزار 28 پولنگ اسٹیشن قائم کر دیئے گئے ہیں.
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں‌ 16 ہزار 766 پولنگ انتہائی حساس قرار دے دیئے گئے ہیں،اور 29 ہزار 985 پولنگ اسٹیشن حساس قرار دے دیئے گئے ہیں ، حساس پولنگ اسٹیشن پر پاک فوج تعنیات ہونگے .
urdu news, The general elections 2024 have started across the country

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں