شگر میں گلگت بلتستان کا پہلا فیفا سٹینڈرڈ کے مطابق فٹ بال سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔

شگر میں گلگت بلتستان کا پہلا فیفا سٹینڈرڈ کے مطابق فٹ بال سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
شگر میں گلگت بلتستان کا پہلا فیفا سٹینڈرڈ کے مطابق فٹ بال سٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ایکسین ایل جی اینڈ آر ڈی انجینئر عنایت شگری نے سنگ بنیاد رکھا۔ فٹ بال سٹیڈیم شگر کوتھنگ میں 15کنال رقبے پر تعمیر کیا جارہا یے۔ جس میں فٹ بال گراؤنڈ کیساتھ میراتھن ٹریک بھی بنایا جارہا یے جبکہ کھلاڑیوں کو ڈریسنگ رومز اور تماشائیوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ بھی بنایا جائیگا۔ ایکسین لوکل گورنمنٹ عنایت شگری کے مطابق یہ سٹیڈیم گلگت بلتستان کا پہلا گراؤنڈ ہوگا جوکہ انٹرنیشنل اور فیفا سٹینڈرڈ کے مطابق تعمیر کیا جارہا ہے ۔ گراؤنڈ میں گھاس بچھایا جائے گا۔ جبکہ تماشائیوں اور کھلاڑیوں کی سہولیات کیلئے ہرقسم کی سہولیات سے آراستہ ہونگے۔ جس میں واش رومز ، ڈریسنگ رومز ، جاگنگ ٹریک اس میں شامل ہے۔ اس گراؤنڈ کی تعمیر کے بعد پورے اہل بلتستان کے فٹ بال شائقین کو ایک بہترین گراؤنڈ میسر آئیں گے۔ جبکہ ورزش اور میراتھن کیلئے ٹریک بھی بنایا جارہا ہے.
Urdu news , The foundation stone of Gilgit-Baltistan’s first FIFA standard football stadium was laid in Shigar

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں