ضلع شگر کے پسماندہ گاؤں”سینو” میں تاریخ کا پہلا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع شگر کے پسماندہ گاؤں”سینو” میں تاریخ کا پہلا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
ضلع شگر کے پسماندہ گاؤں “سینو” میں تاریخ کا پہلا فری میڈیکل کیمپ ،محکمہ صحت شگر ، اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کھرمنگ ، داؤد ویلفیئر ٹرسٹ اور GBRSP کے زیر اہتمام ضلع شگر کے پسماندہ گاؤں”سینو” میں تاریخ کا پہلا ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد کاظم میڈیکل آفیسر سِول ڈسپنسری چھورکاہ شگر نے کثیر تعداد میں بچے ، خواتین ، بوڑھے اور جوانوں کا معائنہ کیا ۔
“سینو” کے مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر سے خصوصی ایک میڈیکل کیمپ کی درخواست کی تھی کہ وہاں پر جلد کی بیماریاں بہت تیزی سے پھیل رہی ہے اور صحت کے سہولیات کا فقدان ہے جس کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر کرامت رضا نے بروقت کارروائی کرتے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم کو فری میڈیکل کیمپ کے لیے ہدایات جاری کیا تھا۔
سینو کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ پسماندہ ہونے کی وجہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ۔ جس میں تعلیم اور صحت کے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ۔
سینو کے عمائدین نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شگر ڈاکٹر کرامت رضا ، اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کھرمنگ ، داؤد ویلفیئر ٹرسٹ اور GBRSP گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ محکمہ صحت شگر کے ساتھ اس کیمپ کے انعقاد کے لیے اخوندیاں ویلفیئر ٹرسٹ کھرمنگ ، داؤد ویلفیئر ٹرسٹ اور GBRSP گلگت بلتستان نے ادویات فراہم کیئے ۔
ڈاکٹر محمد کاظم کے مطابق یہاں زیادہ تر جِلدی امراض ، بلڈ پریشر ، بچوں میں غذائیت کی کمی ،اسہال ، نمونیا اور بچوں میں پیٹ کے کیڑے کی بیماریوں کی شکایات ذیادہ تھی۔ کیمپ میں 350 سے زیادہ مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور مفت ادویات فراہم کی گئی۔
urdu news, The first ever one-day free medical camp was organized in the backward village of “Sino” in Shigar district.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں