گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB-DDWP) کا رواں مالی سال کا پانچواں اجلاس،

گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB-DDWP) کا رواں مالی سال کا پانچواں اجلاس
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (GB-DDWP) کا رواں مالی سال کا پانچواں اجلاس مورخہ 17 اکتوبر 2023 کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ و ڈویلپمنٹ گلگت بلتستان کیپٹن ( ر) مشتاق احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 6 ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان میں سے158.500مالیت کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جبکہ 1 اسکیم کو موخر کر دیا گیاہے اور اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں منظور ہونے والے منصوبوں میں سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے پانچ منصوبے شامل ہیں جن میں سکردو ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کمپلیکس سکردو کی تعمیر، بے نظیر ہسپتال کی سولرائزیشن، شمسی توانائی سے جلنے والے سولر سٹریٹ لائٹس کی فراہمی، فیملی پارک اور روز گارڈن کی تعمیر اور ضلع سکردو کے لیے کوڑے دانوں کی سپلائی اور تنصیبی شامل ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ڈیویلپمنٹ کیپٹن (ریٹائرڈ) مشتاق احمد نے محکموں کو ہدایت کی کہ منصوبوں کے1-PC بنانے سے پہلے مناسب جگہ کا تعین کرنا اور منصوبوں کی نگرانی و عملداری متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہوگی تاکہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکے اور غیر ضروری تعطل سے بچا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں پر فوری اور معیاری عمل درآمد سے عوام کی بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کی فراہمی میں بھی بہتری ائے گی۔
Urdu news, The fifth meeting of the Gilgit-Baltistan Departmental Development

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں