وفاقی اور صوبائی حکومت اولین فرصت میں گندم سبسیڈی کے خاتمے کا فیصلہ واپس لیں عوامی ایکشن کمیٹی چھورکاہ شگر

وفاقی اور صوبائی حکومت اولین فرصت میں گندم سبسڈی کے خاتمے کا فیصلہ واپس لیں عوامی ایکشن کمیٹی چھورکاہ شگر
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر عوامی ایکشن کمیٹی چھورکاہ کے صدر حاجی فدا حسین نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت اولین فرصت میں گندم سبسیڈی کے خاتمے کا فیصلہ واپس لیں ورنہ گندم کوٹے کو دوگنا کرے تاکہ عوام کو گندم اور اٹا بروقت مل سکیں میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پر چھری وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں نے مل کر چلائی ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گندم سبسیڈی موجودہ حکومتوں کا کمال نہیں ہے بلکہ یہ احسان ذوالفقار علی بھٹو کا ہے مگر بھٹو کے سپاہیوں نے ہی اس کو ختم کرکے بھٹو کے احسانات کو ختم کیا ہے لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے ہمارا مطالبہ ہے کہ یا تو فوری طور پر سبسیڈی خاتمے کا فیصلہ واپس لیں یا گندم کوٹے کو بڑھا دیں تاکہ عوام کو دو وقت کی روٹی میسر ہو ورنہ سخت احتجاج پر ہم مجبور ہوں گے
Urdu news, The federal and provincial governments should withdraw the decision to end the wheat subsidy at the earliest opportunity

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں