گلگت بلتستان بھر میں سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث دو ہفتوں سے معطل انٹر نیٹ فور جی ڈیٹا سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان بھر میں سیکیورٹی خدشات اور امن و امان کی صورتحال کے باعث دو ہفتوں سے معطل انٹر نیٹ فور جی ڈیٹا سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔
urdu news, Suspended Internet 4G data services have been restored
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے کے بعد وزارت داخلہ کو انٹر نیٹ فور جی سروسز کی بحالی کیلئے بھیجے گئے خصوصی مراسلے کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو انٹر نیٹ فور جی سروسز کی بحالی کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ، جس پر پی ٹی اے نے فوری عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے آج سے فور جی سروسز بحال کر دی ہیں۔ گلگت بلتستان کے انٹر نیٹ صارفین نے فور جی سروسز کی بحالی پر اظہار مسرت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

گلگت بلتستان میں گزشتہ دو ہفتوں سے امن و امان کی صورتحال کو معمول پر لانے اور سوشل میڈیا پر شرپسند عناصر کی جانب سے شر انگیز مواد کی تشہیر روکنے کیلئے مفاد عامہ کے پیش نظر فور جی ڈیٹا سروسز کی بندش کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم امن و امان کی صورتحال معمول پر آنے اور طلباء اور آن لائن بزنس سے وابستہ کمپنیوں اور فری لانسرز کو درپیش مشکلات کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے انٹر نیٹ سروسز کی فوری بحالی کیلئے اقدامات عمل میں لائے ہیں۔
urdu news, Suspended Internet 4G data services have been restored
صوبائی حکومت نے عوام کو انٹرنیٹ سروسز کے مثبت اور تعمیری استعمال کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے اور شرپسند عناصر کی جانب سے شرانگیز اور نفرت آمیز مواد کی تشہیر پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں