اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے اشیا ئے خورد و نوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے عیدگاہ بازار کی دکانوں کا اچانک دورہ کیا

اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے اشیا ئے خورد و نوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے عیدگاہ بازار کی دکانوں کا اچانک دورہ کیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے اشیا ئے خورد و نوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لینے کیلئے عیدگاہ بازار کی دکانوں کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر چند ایک دکانوں سے غیر رجسٹرڈ کمپنیوں کے پاپڑ، ممنوعہ اور کافی مقدار میں زائد المیعاد اشیائے خورد ونوش بر آمد ہوئے۔ مذکورہ غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا ئے خوردو نوش کواسسٹنٹ کمشنر استور نےموقع پر ہی تلف کرکے دکانداروں پر بھاری جرمانے بھی عائد کردیے ۔ دکانداروں کو متنبہ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے کہا کہ وہ غیر معیاری ، مضر صحت اور زائد المیعاد اشیائے خورد ونوش کی خرید و فروخت سے باز رہیں بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری طرف تحصلیدار استور عبد الرحمان نے عوامی شکایات کے ازالے کیلئے استور ٹاؤن بازار کی دکانوں پر اچانک چھاپہ لگایا۔ اس موقع پر اشیا ئے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔ نرخ نامہ کو نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے والے کئی حجام کی دکانوں، سبزی فروشوں اور اشیائے خورد نوش فروخت کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے عائد کردیے۔ اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے تمام مجسٹریٹ کو ہدایات دی ہوئی ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر بازار چیکنگ کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔اسسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ حکومتی رٹ کو چیلینج کرنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کیلئے وہ تحصیل انتظامیہ استور کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خریداری کے وقت دکاندار سے بل ضرور طلب کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر آفس کے فون نمبر 05817920106 یا شفقت علی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر آفس استور کے مو با ئل نمبر 03555010035 پر اپنی شکایات کا اندراج کروادیں۔ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
جاری کردہ
شفقت علی فوکل پرسن
اسسٹنٹ کمشنر آفس استور
Urdu news, surprise visit to the shops

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں