شگر کے عوام اس دور جدید میں بھی صحت ، تعلیم ، مواصلات جیسے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے چئیرمین آل شگر یوتھ

شگر کے عوام اس دور جدید میں بھی صحت ، تعلیم ، مواصلات جیسے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے چئیرمین آل شگر یوتھ
شگر چیئرمین آل شگریوتھ مولاناعلی رضاناصری نے کہا ہے کہ شگر کے عوام اس دور جدید میں بھی صحت ، تعلیم ، مواصلات جیسے بنیادی حقوق سے بھی محروم ہے ، عوام کے حقوق کو ان تک برابری سے نہیں پہنچا رہا ، ایک تحقیق کے مطابق ADP میں شامل زیادہ تر شگر کے پراجیکٹ پر ٹھیکیداروں کا کیسز چل رہے ہیں ، جو کہ سراسر عوام کے حقوق کے ساتھ کھلواڑ ہے ، اسطرح کے اور بھی زیادتیاں اپنوں کی نادانی کی وجہ سے برسوں سے جاری و ساری ہے ، اگر ہم ابھی ان ناانصافیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند نہیں کرینگے تو ھم دنیا سے بھت پیچھے رہ جائیں گے ، ہمیں ( آل شگر یوتھ ) یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے ہر پلیٹ فارم پر شگر کے عوام کیلئے آواز بلند کی ، ہر سطح پر بھرپور کوششیں کی ، چاہیے وہ باشہ ٹاور کا مسئلہ ہو ، بجلی کا مسئلہ ہو ، روڈ کا ایشو ہو ، لیکن ابھی وہ وقت ہے کہ عملی طور پر میدان میں اترے ،
آج اس گفتگو کا مقصد یہ ہے کہ انشاللہ آنے والے الیکشن میں چیرمین آل شگر یوتھ بھرپور طور پر حصہ لیں گے ، عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے ، صحت ، تعلیم و تربیت ، ہماری بنیادی مقصد ہے ، عوام سے اپیل ہے کہ وہ ہمارے ساتھ دے تاکہ مورثی سیاست کا خاتمہ ہو ، عوام کو انکے حق و حقوق ملے
Urdu news, Sugar people are deprived of basic rights like health, education, communication even in this modern era

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں