بلتستان یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی بی ایس کے چھ طلبہ کا اپنے مقالہ کا کامیاب دفاع

بلتستان یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی بی ایس کے چھ طلبہ کا اپنے مقالہ کا کامیاب دفاع
خادمہ، کنیز زہرا، معصومہ، سیدہ میمونہ، سکینہ بتول اور ذوالقرنین شامل ، ماڈلزولوجیکل کی بھی نمائش کی گئی

سکردو(پ ر) بلتستان یونیورسٹی شعبہ زولوجی بی ایس کے چھ طلباء وطالبات نے اپنے مقالہ کا کامیاب دفاع کیا۔ طلبہ میں خادمہ، کنیز زہرا، معصومہ، سیدہ میمونہ، سکینہ بتول اور ذوالقرنین شامل ہیں۔ چار طالب علموں کی نگرانی ڈاکٹر محمد علی کررہے تھے جبکہ دو طالب علموں کے نگرانِ مقالہ ڈاکٹر غلام رضا تھے۔ جبکہ بیرونی ممتحن کی حیثیت ذاکر حسین تھے۔تمام طلباء نے اپنی پریزنٹیشنز پیش کیں اور ممبران بشمول سپروائزر اور ایکسٹرنل ایگزامینر کی طرف سے دیے گئے تبصروں اور تجاویز کو ریکارڈ کیا۔ سیشن میں شعبہ کے تمام فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔ بیرونی ممتحن نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ ایچ او ڈی اور سپروائزر ڈاکٹر محمد علی نے بھی طلباء و طالبت کی حوصلہ افزائی کی اور تحقیق کے میدان میں ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دی۔دوسری جانب اسی شعبہ کے تحت ماڈل زولوجیکل نمائش بھی منعقد کی گئی۔ نمائش میں نو گروپس نے حصہ لیا۔ نمائش کے فوکل پرسن اجمل حسین تھے۔ طلباء و طالبات نے دل، گردے، نیفران، نظام انہضام، اخراج کے نظام، جانوروں کے تولیدی نظام، ماحولیاتی نظام اور انسان کے ایمبریالوجی کے ماڈل پیش کئے۔کمیٹی نے نو میں سے تین گروپ کو پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن دی اور اُن میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔ جبکہ دیگر گروپ کے طلباء وطالبات کو بھی اسناد سے نوازا گیا۔
Urdu news, Successful defense of thesis by six students of Zoology BS Department of Baltistan University

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں