شگر ہائیر سکینڈری سکول حشوپی میں کم وسائل کے باوجود تعلیمی میدان میں جو کامیابی حاصل کرنے والے وہ قابل ستائش ہے

شگر ہائیر سکینڈری سکول حشوپی میں کم وسائل کے باوجود تعلیمی میدان میں جو کامیابی حاصل کرنے والے وہ قابل ستائش ہے
شگر گرلز ہائیر سکینڈری سکول حشوپی کے میٹرک اور ایف ایس سی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور سکول کو ڈی ڈی او شپ ملنے کی اعزاز میں منعقدہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی تعمیر و ترقی ممکن نہیں ۔ اساتذہ اپنی تمام توجہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر مرکوز کریں۔ ہائیر سکینڈری سکول حشوپی میں کم وسائل کے باوجود تعلیمی میدان میں جو کامیابی حاصل کرنے والے وہ قابل ستائش ہے۔ ان خیالات کا اظہار گرلز ہائیر سکینڈری سکول حشوپی کے میٹرک اور ایف ایس سی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات اور سکول کو ڈی ڈی او شپ ملنے کی اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فاروق احمد خان ، پرنسپل امداد علی ، تعلیمی کمیٹی کے چیئرمین نثار حسین اور دیگر نے کیا۔ گرلز ہائیر سکینڈری سکول حشوپی کے بورڈ میں نمایاں پوزیشن لینے والی طالبات اور سکول کو ڈی ڈی او پاور ملنے کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول حشوپی میں کم وسائل کے باوجود اساتذہ کی انتھک محنت کی وجہ سے طالبات نے بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر اساتذہ تدریس کو اپنا نصب العین بنائے تو کم وسائل ان کی راہ میں ہرگز حائل نہیں ہوسکتا ۔ یہی وجہ ہے کہ سکول کے طالبات نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں گلگت بلتستان کے بہترین تعلیمی درسگاہوں کا مقابلہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ اور ہائیر سکینڈری میں اولین پوزیشن حاصل کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ تدریس کا شعبہ انبیا کے وراثت ہے۔ اور اساتذہ کا مقام سب سے بلند شعبوں میں ہوتا ہے۔ لہذا اساتذہ اپنے تدریس پر توجہ مرکوز کرے۔ اور جدید تدریس کے ٹیکنیک پر عمل کرے۔ تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں ۔ مقررین نے کم وسائل کے باوجود بہترین اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر سکول انتظامیہ ، اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے دیگر تعلیمی درسگاہوں کیلئے مشعل راہ قرار دیا ۔ مقررین نے اس موقع سابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی کی تعلیمی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور موجودہ چیف سیکریٹری سے بھی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی امید کا اظہار کیا ۔تقریب میں ممبر اسمبلی راجہ اعظم خان نے شگر کے تمام سکولوں میں جدید لیبارٹری کی قیام کا اعلان کیا۔ آخر میں مہمانوں نے سکول میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالبات اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں انعامات اور تعریفی سند تقسیم کئے
Urdu news, success achieved in the field of education in spite of the limited resources in the Higher Secondary School

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں