بلتستان یونیورسٹی طلبہ و طالبات گرین یوتھ مومنٹ کے تحت آگاہی اور منھٹوکھا میں صفائی مہم میں‌حصہ لیا

بلتستان یونیورسٹی طلبہ و طالبات گرین یوتھ مومنٹ کے تحت آگاہی اور منھٹوکھا میں صفائی مہم میں‌حصہ لیا
رپورٹ ، عابد شگری 5 سی این نیوز
تقریب منٹھوکھا میں منعقد کی گئی، طلبہ، اساتذہ اور انتظامی آفیسران کی شرکت، صاف ستھرا ماحول ہم سب کی ضرورت ہے، ڈاکٹر غلام رضا
کھرمنگ(5 سی این نیوز)بلتستان یونیورسٹی گرین یوتھ مومنٹ کے تحت منٹھوکھا آبشار کھرمنگ میں “آگاہی سیشن اور کلین ڈرائیو کیمپنگ آف ٹورسٹ ہاٹ سپاٹ” کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اساتذہ، سٹاف اور طلبہ ممبران نےانتہائی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ تقریب کا مقصد یہ تھا کہ ہم عملی طور پر صاف ستھرا ماحول بنائیں اور عوام کو صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے بارے میں آگاہی کا پیغام دیں۔منٹھوکھا بلتستان کا مشہور ترین سیاحتی مرکز ہے جہاں بہت سےملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں اور کھاتے پیتے ہیں لیکن ارد گرد کچرا، ریپر، پلاسٹک اور بوتل وغیرہ کو کوڑے دان میں جمع کرنے کا رجحان نہیں ہوتا اورزمین پر پھینک دیتے ہیں جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتے ہیں۔گرین یوتھ موومنٹ بلتستان یونیورسٹی کے ممبران نے عملی طور پر ماحول کو صاف ستھرا بنایا اور سیاحوں کے لئے آگاہی فراہم کی، کچھ قومی اور بین الاقوامی سیاح کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے سربراہان بھی وہاں موجودتھےم انہوں نے گرین یوتھ موومنٹ کے ممبران کو بہترین کام کرنے پر سراہا اور حوصلہ افزائی کی، کچھ ملائیشین مہمانوں نے مثبت نکتہ اٹھایا گرین یوتھ موومنٹ کے سرگرمیوں کو خراج ِ تحسین پیش کی۔ گرین یوتھ موومنٹ کے طلباء و طالبات نے خاص طور پر ڈاکٹر غلام رضافوکل پرسن جی وائی ایم، جامعہ بلتستان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں اور صاف ستھرا ماحول کے بارے میں شہری احساس پیدا کرنے اور معاشرے کو صاف ستھرا ماحول رکھنے کے لیے اس قسم کی تقریب کا اہتمام کیا۔

خدارا ! ہمارے بچوّں کوبچالیں، پروفیسر قیصر عباس!

urdu news, Students of Baltistan University participated in awareness and cleanliness

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں