بلتستان یونیورسٹی کے 41 طلباء و طالبات میں 21 لاکھ سے زائد رقم سکالرشپ کی مد میں تقسیم.پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی

بلتستان یونیورسٹی کے 41 طلباء و طالبات میں 21 لاکھ سے زائد رقم سکالرشپ کی مد میں تقسیم.پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
پروفیشنل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کراچی کی طرف سے بلتستان یونیورسٹی کے 41 طلباء و طالبات میں 21 لاکھ سے زائد رقم سکالرشپ کی مد میں تقسیم کی گئی۔سکالر شپ صرف کے لیے صرف پروفشنل طلبہ کو اہل قرار دیا گیا تھا ، سکالر شپ حاصل کرنے والوں میں بی بی اے اور کمپیوٹر سائنس کے طلباء و طالبات شامل ہیں ۔ پروگرام کے فوکل پرسن محمد عسکری ایڈیشنل ٹریژار ،اور سٹوڈنٹس فنانشل ایڈ آفیسر علی کاظم نے سکالر شپ کی رقم طلبہ تک پہنچانے کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ۔ سکالرشپ تقسیم کرنے کے سلسلے میں بلتستان یونیورسٹی انچن کیمپس میں ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ امتیاز احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی نے پروگرام کے دوران طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور معاشرتی فلاح میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں
اور دوسروں کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ دور مہارتوں کا ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حالات سے مقابلہ کرنے کے لیے طلبہ اپنے آپ کو مہارتوں سے لیس کریں ,طلبہ اپنی فنی استعداد کار پر توجہ دیں اور ایسی مہارتوں سے خود کو لیس کریں جس سے معاشرے کا فائدہ ہو،مقررین نے کہا کہ اہل زہین اور باصلاحیت طلبہ کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ سکالر شپ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے
طلباء و طالبات کی سکالرشپ کے حوالے سے جانچ پڑتال میں وزیر افراسیاب حسین لیکچرار کمپیوٹر سائنس اور میڈم منیزہ نے بھی اپنا کلیدی کردار ادا کیا جبکہ سکالر شپ حاصل کرنے والے طلبہ نے سکالر شپ کے اجراء پر ڈونرز کا شکریہ ادا کیا ۔
Urdu news, students gets scholarship in Baltistan university

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں