اسکردو نجی سکول کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے وابسطہ طلباء و طالبات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا ، طلباء نے آئی ٹی پارک میں مختلف آئی ٹی پروفیشنلز سے ملاقاتیں

اسکردو نجی سکول کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے وابسطہ طلباء و طالبات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا ، طلباء نے آئی ٹی پارک میں مختلف آئی ٹی پروفیشنلز سے ملاقات.
رپورٹ 5 سی این نیوز
اسکردو نجی سکول کے شعبہ کمپیوٹر سائنس سے وابسطہ طلباء و طالبات نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک سکردو کا مطالعاتی دورہ کیا ، طلباء نے ائی ٹی پارک میں مختلف آئی ٹی پروفیشنلز سے ملاقاتیں کیں اور آن لائن سکلز اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ،طلبا نے مختلف آئی ٹی کمپنیوں کے کیبنز کا دورہ کیا،اور آئی ٹی پروفیشنلز کو کام کرتے ہوئے بھی دیکھا ۔ایس سی اوحکام نے اس موقعے پر طلباء کو آئی ٹی پارک میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارک کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ ،طلبا نے اپنے تاثرات میں کہا کہ آئی ٹی پارک آ کر دلی خوشی ہوئی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے قیام پر ایس سی او کے شکر گزار ہیں اور یہ جان کر خوشی ہوئی کہ نوجوان ہنرمند مرد و خواتین آن لائن شعبے سے وابسطہ ہو کر لاکھوں روپے آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا نوجوانوں کے مستقبل اور علاقے کی ترقی کا انحصار انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے ہم اس سہولت سے بھر پور استفادہ حاصل کریں گے ۔ اس موقع پر آئی ٹی پروفیشنلز نے بتایاائی ٹی پارک میں تمام سہولیات موجود ہیں اور یہاں آئیڈیل ماحول میں آئی ٹی پروفیشنلز کام کر سکتے ہیں جبکہ بلاتعطل بجلی اور تیز ترین انٹرنیٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔
urdu news, Students from Computer Science Department of Skardu Private School made a study visit to Information Technology Park Skardu

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں