چلاس وزیر زراعت و لائیو سٹاک انجینئر محمد انور نے چلاس مسنگ چولہا متاثرین کے پر امن دھرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ

urdu news, expressed strong words of shelling of tear gas and firing on the peaceful sit-in of Chilas Missing

چلاس وزیر زراعت و لائیو سٹاک انجینئر محمد انور نے چلاس مسنگ چولہا متاثرین کے پر امن دھرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
چلاس وزیر زراعت و لائیو سٹاک انجینئر محمد انور نے چلاس مسنگ چولہا متاثرین کے پر امن دھرنے پر آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مزمت کیا اور کہا کہ ڈپٹی کمشنر دیامر فوری طور پر گرفتار آفراد کو رہا کرے۔انجینیر محمد انور نے پر امن مظاہرین پرآنسو گیس کی شیلنگ کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے سخت برہمی کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ واپڈا کی مبینہ تاخیری حربے اور زیادتیوں کا سلسلہ ڈیم متاثرین کیساتھ جاری ہے،واپڈا اپنے قول و فعل پر پورا نہیں اتر رہا ہے،مسنگ چولہوں کا مسلہ،سی بی ایمز سکیموں پر کام میں تاخیر ،کیڈٹ کالج کا تعمیری کام،چلاس میں واٹر گریٹر سکیم ،متاثرین کے پلاٹس کا مسلہ اور مکمل آبادکاری پر کوئی پیش رفت نہیں ،واپڈا ظلم و ستم کا بازار بند کرے ورنہ عوام آپ کو معاف نہیں کرے گی۔متاثرین ڈیم نے ملک کی بقا اور خوشحالی کیلئے اس میگا منصوبے کی حمایت کی اور قربانیاں دی ہیں،واپڈا ان قربانیوں کا مذاق اڑا رہا ہے،اپنا قبلہ درست کرے اور ڈیم متاثرین کے تمام مطالبات اور مسائل فوری طور پر حل کریں۔

urdu news, expressed strong words of shelling of tear gas and firing on the peaceful sit-in of Chilas Missing

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں