شگر سپورٹس آفیسر کی ضلع میں نہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں کھیلوں کی انعقاد اور کھلاڑیوں کی مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے. فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر زاکر حسین

شگر سپورٹس آفیسر کی ضلع میں نہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں کھیلوں کی انعقاد اور کھلاڑیوں کی مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے. فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر زاکر حسین
شگر فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر زاکر حسین نے کہا ہے کہ ضلع میں سپورٹس آفیسر گذشتہ کئی سالوں سے لاپتہ ہے۔ سپورٹس آفیسر کی ضلع میں نہ ہونے کی وجہ سے ضلع میں کھیلوں کی انعقاد اور کھلاڑیوں کی مسائل حل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ سپورٹس آفیسر کی غائب ہونے کا نوٹس لیں اور شگر میں سپورٹس آفیسر کی موجودگی کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ شگر ضلع بننے کے بعد ایک سپورٹس آفیسر تعینات ہوا تھا لیکن موصوف چند دن شگر میں گزارنے کے بعد غائب ہوگئے ۔ جس کے سالوں بعد ایک اور سپورٹس آفیسر نے بھی دیدار دکھانے کے بعد پھر سے منظر عام سے غائب یے۔ جس کا ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ بھی غافل ہے۔ سپورٹس آفیسر کی غیر موجودگی کی وجہ سے شگر میں کھیلوں کی انعقاد اور کھلاڑیوں کی مسائل کی حل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر شگر اور متعلقہ محکمے کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شگر میں سپورٹس آفیسر کی غیر مجود کا نوٹس لیکر ان کی حاضری کو یقینی بنائے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں