وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و تجارت زبیح اللہ نے گرلز ڈگری کالج چلاس کا دورہ کیا

وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و تجارت زبیح اللہ نے گرلز ڈگری کالج چلاس کا دورہ کیا
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
چلاس: وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و تجارت زبیح اللہ نے گرلز ڈگری کالج چلاس کا دورہ کیا۔ گرلز ڈگری کالج چلاس آمد پر پرنسپل محفوظ اللہ نے معاون خصوصی کا استقبال کیااور روایتی ٹوپی پہنائی۔ اس موقع پر پرنسپل نے گرلز ڈگری کالج میں فراہم کی جانیوالی سہولیات سمیت بنیادی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی۔
معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و تجارت نے اس موقع پر کہا کہ صوبائی حکومت ضلع دیامر میں خواتین کو گھر کی دہلیز پر اعلی تعج0لیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع دیامر کے واحد ڈگری کالج میں جدید سہولیات کی فراہمی سمیت سٹاف کی کمی اور تنخواہوں کے مسائل بھی حل کریں گے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان بہت جلد کالج کا دورہ کرکے اسے مثالی کالج بنانے کیلئے اقدامات کا اعلان کرینگے۔ ضلع دیامر کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے خواتین کی تعلیم پر توجہ ضروری ہے، صوبائی حکومت خواتین کے حصول تعلیم میں حائل مشکلات دور کریگی اور اعلی تعلیم اور فنی تربیت کیلئے تمام وسائل فراہم کریگی۔
urdu news, Special Assistant on Juvenile Affairs and Commerce Zabihullah visited Girls Degree College Chilas

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں