معاون خصوصی ایمان شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، ملاقات میں امن و امان،تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ سے خطے میں‌ترقی ہو گی

معاون خصوصی ایمان شاہ کا گورنر گلگت بلتستان سے ملاقات، ملاقات میں امن و امان،تعلیم و صحت پر خصوصی توجہ سے خطے میں‌ترقی ہو گی
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
صوبائی معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان  امن وامان، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ خطے کی ترقی کو ترجیح دے رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی پارک گلگت میں جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام منعقدہ قراقرم ایجوکیشن ایکسپو کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں خواتین کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اس معاشرتی کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔انہوں نے ماؤں اور بہنوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ معاشرے کا ایک بہترین فرد بن کر قوم کی خدمت کرسکے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کی کریکٹر بلڈنگ پر خصوصی توجہ دیں۔اج کی یہ تقریب پاکستان اور فکر اسلام کے بنیادی اصولوں کی عکاسی کرتی ہے۔مثبت سوچ اور خلوص نیت کے ساتھ وابسطہ انسان کبھی ناکام نہیں ہوتا۔انہوں نے مذید کہا کہ مملکت پاکستان کیلئے گلگت بلتستان اہمیت کا حامل خطہ ہے۔
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ایمان شاہ نے نوجوانوں کی فلاح کے لئے صوبائی حکومت کے عزم اور اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کو حصول تعلیم کے مواقع فراہم کرنے ، انکی صلاحیتوں کی نکھارنے اور وطن عزیز کے بہتر مستقبل کے لئے نوجوانوں کی صحیح سمت میں رہنمائی کیلئے پالیسی وضع کر رہی ہے۔ نوجوانوں میں مثبت سوچ پروان چڑھانے کیلئے انکی بہتر کونسلنگ اور انہیں جدیددور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ گلگت بلتستان کے نوجوان باصلاحیت ہیں اور خطے کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی کردار سازی اور ان میں مثبت سوچ کے فروغ کیلئے والدین، اساتذہ سمیت کمیونٹی کو بھی اپنا رہنما کردار ادا کرنا ہوگا۔ نوجوان نسل کے مسائل کا روایتی حل تلاش کرنے کے بجائے جدید دور کے حالات سے ہم آہنگ پالیسی ترتیب دینے کی ضرورت ہے، گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں آگے لانے کیلئے تمام سرکاری اور نجی اداروں کو ترجیحات وضع کرنی ہونگی۔
انہوں نے نوجوانوں کی فلاح کیلئے اصلاحات اور اقدامات کرنیوالی تمام نجی اور سرکاری اداروں کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
قراقرم ایجوکیشن ایکسپو کےموقع پر مختلف سکولوں اور کالجز کے طلباء وطالبات کی جانب سے تعلیم، سماجی بہبود اور ترقی کے ماڈلز کو اسٹالز پر بہت خوبصورتی سے اجاگر کیا گیا تھا،اس موقع پر طلباءو طالبات نے شاندار پرفارمنس پیش کی، انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح اور زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی جس کی مدد سے عوام کی ترقی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

Urdu news, Special Assistant Iman Shah met with Governor Gilgit-Baltistan, in the meeting

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں