سکردو اگلے جمعہ سے سکردو شہر میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں گے کمشنر بلتستان ڈویژن

سکردو اگلے جمعہ سے سکردو شہر میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں گے کمشنر بلتستان ڈویژن
کمشنر بلتستان ڈویژن سکردو جناب نجیب عالم صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سکردو کیپٹن (ر) محمد عامر تحسین کی صدارت میں ٹریفک ایشوز کے حوالے سے میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں چیف کارپوریشن آفیسر میونسپل کمیٹی , ایس ڈی پی او سکردو , تحصیلدار سکردو, ٹریفک انچارج اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایس ڈی اے سکردو نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک مسائل اور ان کے تدارک کے حوالے سے گفت و شنید ہوئی ۔اسسٹنٹ کمشنر نے شرکاۓ میٹنگ کو آگاہ کیا کہ سکردو شہر اور خاص کر مین بازار میں ٹریفک کے بے ہنگم رش کی وجہ سے عوام الناس اور ٹرانسپورٹرز کے لیے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ لہذا متعلقہ محکمہ جات اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی احسن طریقے سے انجام دے اورایک دوسرے کے ساتھ تعاون بھی جاری رکھے۔ تحصیلدار سکردو اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سکردو اگلے جمعہ سے سکردو شہر میں تجاوزات کے خلاف بلاتفریق کاروائی کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کہا کہ بازار ایریاز میں پارکنگ کے حوالے سے مختلف لوگوں سے بات چیت چل رہی ہے ۔ مین بازار میں موجود بینک ملازمین کا اپنا پارکنگ نظام نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں مین بازار میں سارا دن رکھتے ہے جس سے ٹریفک نظام کافی متاثر ہوتا ہے اس حوالے سے بینک منیجرز کے ساتھ بھی بات چیت کرکے پارکنگ کے مناسب بندوبست کراوئیں گے۔ جنرل بس سٹینڈ سکردو اور کورو اڈے سے پبلک گاڑیوں کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جس پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ کم عمر بچوں کا بائیک چلانے اور کالے شیشے , غیر قانونی بلیو لائٹ , نمبر پلیٹ وغیرہ کے خلاف بھی بلاتفریق کاروائی کریں اور ہفتہ وار رپورٹ دفتر ہذا پیش کریں
Urdu news, Skardu will take indiscriminate action against encroachments in Skardu city from next Friday

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں