اسکردو ضلع گانچھے اور کھرمنگ میں سیاحت کے فروغ کےلئے غیر روایتی حکمت عملی اپناتے ہوئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا جائے گا۔ کمشنر سکردو

اسکردو ضلع گانچھے اور کھرمنگ میں سیاحت کے فروغ کےلئے غیر روایتی حکمت عملی اپناتے ہوئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا جائے گا۔ کمشنر سکردو
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
اسکردو ضلع گانچھے اور کھرمنگ میں سیاحت کے فروغ کےلئے غیر روایتی حکمت عملی اپناتے ہوئے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا جائے گا۔ کمشنر آفس سکردو میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان نجیب عالم نے کہا کہ گانگچھے اور کھرمنگ میں بھی دیگر اضلاع کی طرح فطرت کے حسین مناظر اور مواقع موجود ہیں جن کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے اس سلسلے میں میں نے پانچ رکنی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈاکٹر ابرہیم حسین بلتستان یونی ورسٹی میں شعبہ سیاحت کا ہیڈ، شمشاد حسین ڈی ڈی شعبہ سیاحت یونی ورسٹی آف بلتستان، راحت کریم ڈی ڈی محکمہ سیاحت بلتستان، ظفر علی خان (پی اے ایس) اسسٹنٹ کمشنر خپلو، خزیمہ انور( پی اے ایس) اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ شامل ہیں۔ کمیٹی دونوں اضلاع میں سیاحوں کی عدم دلچسپی کی وجوہات معلوم کرتے ہوئے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھانے کےلئے طویل المدتی اور فی الوقتی ذرائع پر مبنی تجاویز پیش کرے گی۔ کمیٹی دونوں اضلاع میں مختلف سیاحتی مقامات کا کھوج لگاتے ہوئے وہاں سیاحت کے فروغ کےلئے تعمیراتی منصوبوں کےلئے بھی تجاویز پیش کرے گی۔اس سلسلے میں دونوں اضلاع کی انتظامیہ کمیٹی سے بھرپور تعاون کرے گی اور کمیٹی سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھانے کےلئے مختلف محکموں کو سیاحتی مقامات اور ذرائع کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کرے گی۔ کمشنر بلتستان نجیب عالم ضلع سکردو اور شگر کی طرح گانگچھے اور کھرمنگ میں بھی سیاحت کو فروغ دیتے ہوئے سیاحوں کی دلچسپی کو بڑھانا چاہتے ہیں تاکہ سیاحت کے شعبے کو فروع ملے اور لوگوں کو روزگار کے ساتھ آمدنی کے وسیع ذرائع نکل آئیں
Urdu news, Skardu will become the center of attraction for tourists

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں