ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ر شہریار شیرازی نے کلکٹر کورٹ میں جگلوٹ سکردو روڈ کیس پر سماعت

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ر شہریار شیرازی نے کلکٹر کورٹ میں جگلوٹ سکردو روڈ کیس پر سماعت
Urdu news, skardu news update
5سی این نیوزویب سکردو.
ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن ر شہریار شیرازی نے کلکٹر کورٹ میں جگلوٹ سکردو روڈ پر دکانوں کے نقصانات کا تخمینہ اور شیفٹنگ چارجز پر مبنی کیس کی سماعت کیں۔ جس میں دونوں فریقین این ایچ اے حکام اور صدر و اراکین انجمن تاجران روندو نے کیس پر دلائل دیئے۔ سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحت ضابطہ اور قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔ دکانوں کے نقصانات کے تخمینہ اور شیفٹنگ چارجز کے لئے عملہ مال تحصیل آفس روندو حلقہ پٹواری، این ایچ اے پٹواری اور انجمن تاجران روندو کے نمائندے مل کر باہمی مشاورت اور موقع ملاحظہ کر کے نقصانات کے فہرست کی مکمل جانچ پڑتال اور تصحیح کر کے اگلے پندرہ دنوں میں پیش کریں گے۔ اس کے بعد کلکٹر کے عدالت میں دونوں فریقین کی موجودگی میں تحفظات کو دور کر کے تحت ضابطہ فیصلہ صادر کیا جائے گا تاکہ کسی بھی فریق کو نقصان نہ ہو۔ اور تاجر برادری اور عوامی امنگوں کے مطابق کیس کی شنوائی کی جائے گی۔ جس پر دونوں فریقین مطمئن ہوگئے۔ اس کے علاوہ متعدد ریونیو کیسز بھی سننے گئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں