شگر تھورگو باشہ تمام تر بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ، نہ تعلیم ، نہ روڈ اور نہ ہی صحت کے سہولیات میسر ہے

شگر تھورگو باشہ تمام تر بنیادی سہولیات زندگی سے محروم ، نہ تعلیم ، نہ روڈ اور نہ ہی صحت کے سہولیات میسر ہے
urdu news, Shigar Thurgo Basha is deprived of all basic facilities, no education, no roads and no health facilities.
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
شگر تھورگو باشہ جو کہ تمام تر بنیادی سہولیات سے یکسر محروم ہے۔نہ تعلیم،نہ روڈ اور نہ صحت کے سہولت کار ہے۔یہاں کے عوام کو اکیسویں صدی میں بھی تمام سہولیات سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہیں۔یہاں کے روڈ جو کہ سردیوں میں باشہ کے لیے واحد راستہ ہے جس کے ٹھیکدار کو دے کر تقریباً دو سال بیت گئے ہیں اور اب بھی روڈ بنانے کے نام ہی نہیں لے رہا ہے۔روڈ گاڑیاں تو دور کی بات پیدل چلنے کے بھی لائق نہیں ہے۔حکومت وقت اور شگر انتظامیہ کے نا اہل ذمہ داران کے عدم توجہ کے باعث علماء کرام ،عمائدین اور جوانان تھورگو شگر نے آج احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔تاہم ہمارے مطالبات حل کرنے میں تاخیر ہونے کی صورت میں ہم حسینی چوک شگر اور آفس ڈپٹی کمشنر شگر کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔اور مزید اس روڈ سے کوئی جانی یا مالی نقصان ہونے کی صورت میں ب ڈی سی ،اے سی اور ایکسن خود ذمہ دار ٹھہرائیں گے اور ساتھ ساتھ ایک بار پھر ہم اہالیان تھورگو حکومت وقت اور شگر انتظامیہ بلخصوص ڈی سی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے روڈ کیلئے اپنے روڈ قلی بھرتی کیا جاۓ تاکہ مزید دشواری پیدا نہ ہو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں