شگر نامور عالم دین شیخ محسن النجفی کے رحلت پر جامع مسجد امامیہ شگر، حشوپی ، تسر ، چھورکاہ اور داسو دعائیہ تقریب کا انعقاد،

شگر نامور عالم دین شیخ محسن النجفی کے رحلت پر جامع مسجد امامیہ شگر، حشوپی ، تسر ، چھورکاہ اور داسو دعائیہ تقریب کا انعقاد،
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر نامور عالم دین شیخ محسن النجفی کے رحلت پر ان کیلئے شگر بھر ہے جامع مساجد میں دعائیہ تقریب کا انعقاد، جن میں جامع مسجد امامیہ شگر، حشوپی ، تسر ، چھورکا ، داسو شامل ییں۔ ان میں مرحوم کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ محسن نجفی کی انسانیت ، اسلام اور تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اسوہ ایجوکیشن سسٹم شیخ محسن نجفی کا گلگت بلتستان کیلئے سب سے بڑا احسان ہے۔ جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کے پسماندہ علاقے کے بچے آج ملک کے بڑے اداروں اچھے پوسٹوں پر تعینات ہیں۔ جبکہ ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ جس کا ثواب انہیں ہمیشہ قائم رہے گا۔ اس موقع پر شیخ محسن نجفی کیلئے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔
urdu news, Shigar organized a prayer ceremony on the death of Sheikh Mohsin Al-Najafi,

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں