شگر نیسلے فوڈ پاکستان کی جانب سے شگر کے 50 اساتذہ کے لیے “نیسلے برائے صحتمند بچے” کے عنوان پر تین روزہ ورکشاپ انعقاد

شگر نیسلے فوڈ پاکستان کی جانب سے شگر کے 50 اساتذہ کے لیے “نیسلے برائے صحتمند بچے” کے عنوان پر تین روزہ ورکشاپ کا انعقاد
urdu news, Shigar Nestlé Food Pakistan organized a three-day workshop for 50 teachers ”
5 سی این نیوز ویب
شگر نیسلے فوڈ پاکستان کی جانب سے شگر کے 50 اساتذہ کے لیے “نیسلے برائے صحتمند بچے” کے عنوان پر تین روزہ ورکشاپ منعقد کرایا گیا جس کے لیے ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے خصوصی کاوشیں کی تھیں۔ 5 ڈی،ڈی،اوز کے 25 میل 25 فیمیل اساتذہ اس ٹریننگ کا حصہ تھے۔ اس ٹریننگ کے لیے نیسلے کی جانب سے اسلام آباد سے ماہر ماسٹر ٹرینیر سارہ فاروق کی خدمات حاصل تھی۔ تین روزہ ٹریننگ میں متوازن غذا کے اصول و مقدار خاص طور پر بچوں کی غذائی ضروریات سے متعلق خصوصی لیکچر شامل تھے۔ نیسلے کی جانب سے اساتذہ کے لیے اپنے اپنے سکولوں میں اس عنوان پر مزید کام کرنے کی غرض سے کتابیں اور مختلف پمفلٹ بھی فراہم کیا گیا۔
urdu news, Shigar Nestlé Food Pakistan organized a three-day workshop for 50 teachers ”
ٹریننگ کی اختتامی تقریب ماڈل ہائی سکول شگر میں ہوئی جس سے نائب ناظم تعلیمات شگر فاروق احمد ، نیسلے فوڈ کی منیجر زائرہ ، ڈی سی شگر ولی اللہ نے خصوصی شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب میں مہمانان نے اپنی علمی استعداد کو بچوں تک منتقل کرنے اور والدین کو بچوں کو متوازن غذا کی طرف توجہ دلانے میں اپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ آخر میں شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیا۔ ٹریننگ کے فوکل پرسن ناصر حسین پرنسپل ہائی سکول چھورکاہ نے تمام شرکاء و منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔urdu news, Shigar Nestlé Food Pakistan organized a three-day workshop for 50 teachers ”

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں