شگر ایک زرعی علاقہ ہے ۔ یہاں کے سب سے زیادہ وسیع و عریض رقبہ جات موجود ہیں . کمشنر بلتستان نجیب عالم

شگر ایک زرعی علاقہ ہے ۔ یہاں کے سب سے زیادہ وسیع و عریض رقبہ جات موجود ہیں . کمشنر بلتستان نجیب عالم
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر کمشنر بلتستان نجیب عالم ، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، کنزرویٹر بلتستان الطاف عالم ، ڈائریکٹر زراعت زاکر حسین اور دیگر نے زرعی سیمینار حشوپی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شگر ایک زرعی علاقہ ہے ۔ یہاں کے سب سے زیادہ وسیع و عریض رقبہ جات موجود ییں۔ اگر کسانوں کا مناسب اور معیاری بیج ، کھاد اور تربیت فراہم کیا جائے ، اور کسان زراعت پر توجہ دیں تو گندم ، سبزیاں اور دیگر اجناس میں نہ صرف خود کفیل ہوسکتا بلکہ دیگر اضلاع اور ملک کے دیگر شہروں میں یہاں کے پیداوار فراہم کیا جاسکتا ہے۔ اور کسان خوشحال ہونگے ۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت شگر کے زیر اہتمام زرعی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شگر کو قدرت نے بے گناہ نوازشات سے نوازا ہوا یے۔ یہاں کے پہاڑ ، زرخیر زمین اور معدنیات کا کوئی ثانی نہیں۔ لیکن یہاں کے کسان خاطر خواہ اس زمینوں سے استفادہ حاصل نہیں کررہا یے۔ اگر کسان زرعی زمینوں پر محنت کریں تو زرعی اعتبار سے خود کفیل ہونگے اور دیگر صوبوں کا یہاں کے گندم ، سبزی اور پھل فراہم کرنے کے قابل ہونگے۔ کسانوں کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین اور کسان کوآپریٹو سوسائٹی کے ممبران کا کہنا تھا کہ شگر میں زراعت کے وسیع مواقع موجود ہے لیکن یہاں کے کانوں کو تربیت ، معیاری کھاد اور بیج کی ضرورت ہے۔ محکمہ زراعت شگر کا کسانوں کی بہتری کے اقدامات قابل ستائش ہے۔ تاہم اس میں مزید بہتری کی ضرورت یے۔ محکمہ کی جانب سے تصدیق شدہ گندم بیج صرف 1000 بیگ کسانوں کو تقسیم ہوا ہے جوکہ آٹے میں نمک کے برابر ہیں۔ اس کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو فصلی اقدامات سے کسانوں کو خاطر خواہ فائدہ ہوا ہے اس تسلسل کو جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں نے زرو دیا کہ یہاں کی زمینوں کے حساب کھاد اور بیج کو لانا محکمہ زمہ داری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فصل حاصل ہو ۔۔مقررین نے اس طرح کی زرعی سیمینار مستقبل میں منعقد کرنے پر زور دیا۔
urdu news, agricultural area

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں