شگر، پسنی بلوچستان دہشگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید زاہد حسین اور شہید فدا علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا۔

شگر، پسنی بلوچستان دہشگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید زاہد حسین اور شہید فدا علی کو فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا۔
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگرپسنی بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے پاک فوج کے دو جوانوں کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا۔شہید زاہد حسین کو نیالی اور شہید فداعلی کو تھیسل میں سپرد خاک کردیا۔شہید فداحسین کو اسلام آباد میں سپرد چاک کردیا ۔ نماز جنازہ میں عسکری اور سول اعلی حکام کی شرکت ۔ بریگیڈ کمانڈر بریگیڈیئر شفقات اور اعلی فوجی آفیسران کا شہیدوں کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید زاہد حسین کی نماز جنازہ سید حسن شاہ پیر نور بخشیہ اور فدا علی کی نماز جنازہ سید نواز حسین پیر نور بخشیہ کی اقتداء میں ادا کیا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے کا شہید کی جسد خاکی اور قبر پر سلامی دی۔ شہدا کے قبور پر صدر مملکت ، آرمی چیف ، ائیر چیف ، کورکمانڈر 10 کور، کمانڈر ایف سی این اے ، کمانڈر آرٹلری کی جانب سے پھول چڑھائے ۔پسنی دہشتگردی واقعے میں گلگت بلتستان کے 6 جبکہ شگر کے 3 جوان شہید ہوئے تھے۔ شہید فداحسین کی فیملی اسلام آباد میں مقیم ہونے کی وجہ سے انہیں اسلام آباد میں روانہ کردیا۔شہید سید مبارک شاہ کو سکردو، شہید شگر حسن کو کھرمنگ اور شہید محمد امین کوخپلو میں پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا۔
Urdu news, Shaheed Zahid Hussain and Shaheed Fida Ali, who were martyred by Balochistan terrorists, were buried with military honors in their native village.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں